Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:43 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گے ٹیم انڈیا کے جانباز

 

ابتدائی دو میچوں میں بلے بازوں کے دھمال سے حوصلے بلند،سری لنکا لاج بچانے کے فراق میں

حیدرآباد، 8 نومبر (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچوں میں شاندار جیت حاصل کرنے والے ہندوستانی ٹیم تیسرے ون ڈے میچ میں سیریز اپنے نام کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں ٹیم کی جانب سے بلے باز اور گیندبازوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا۔ جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ یہاں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ہندوستانی ٹیم سیریز پر قبضہ کرلیگی۔ کٹک میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم کے دونوں سلامی بلے بازوں شکھر دھون اور اجنکیا رہانے کی سنچری رفاقت کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو 169 رن کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ وہیں دوسرے میچ میں امباتی رائیڈو کی جارحانہ سنچری اننگز کے ساتھ ہی شکھر دھون اور وراٹ کوہلی کی بہترین بلے بازی کی بدولت ٹیم کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب آدھی ادھوری تیاریوں کے ساتھ ہندوستان کے دورہ پر آنے والی سری لنکا کی ٹیم گذشتہ دونوں میچوں میں کھیل کے ہر شعبے میں بلے بازی ، گیندبازی اور فیلڈنگ میں ناکام رہی جو اس کی شکست کی وجہ بنی۔ حالانکہ یہ طے ہے کہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ فاتح سری لنکا کسی بھی معنی ٰ میں کم نہیں ہے اور وہ حیدرآباد میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں مقابلے میں واپسی کی بھرپور کوشش کرے گی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو خوش فہمی کی بجائے جامع حکمت عملی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی ۔سری لنکا کی جانب سے دوسرے میچ میں 92 رن کی کپتانی اننگز کھیلنے والے اینجلیو میتھیوز کے علاوہ سابق کپتان کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کو چھوڑ کر کوئی بھی بلے باز اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام نہیں دے سکا۔ وہیں اگر گیندبازوں کی با ت کی جائے تو اسپن گیندباز سیکوگے پرسنا اور سورج رندیپ کے علاوہ اور کوئی بھی گیندباز کمال نہیں کرسکا۔مستقل کپتان مہندر سنگھ دھونی کی غیرموجودگی میں قیادت کی ذمہ داری نبھانے والے نوجوان کھلاڑی وراٹ کوہلی نے ابتدائی دو میچو ں میں اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ۔ وہ اب تک کپتان کے طور پر 14 میچو ں میں 11 جیت درج کرچکے ہیں۔ وہیں پہلے میچ میں نصف سنچری کھیلنے والے سریش رینا بھی اپنی پرانی فارم میں نظر آرہے ہیں۔ مڈل آرڈر میں رینا کی کارکردگی بے حد اہم ہوگئی ہے۔ وہ ٹیم میں دھونی کے بعد 200 ون ڈے کھیلنے والے سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم میں شاندار فارم میں چلنے والے اکسر پٹیل اور روندر جڈیجہ جیسے آل راونڈر کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقٹ میچ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment