Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

دوسرے ٹی۔20 میں جنوبی افریقہ پر آسٹریلیا کی شاندار جیت

 

ملبورن،7 نومبر (یو این آئی)آسٹریلیا نے گیندبازوں کی طوفانی کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی۔20 میچ میں چوالیس گیندوں کے باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔ایک سے برابری کرلی ہے۔آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹ پر 101 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد بارہ اعشاریہ چار اوور میں ہی تین وکٹ کے نقصان پر 102 رن بناکر میچ جیت لئے۔اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پہلے میچ میں اپنی شکست کا بدلہ بھی چکالیا۔ آسٹریلیا کے شاند ار جیت میں تیز گیند باز جیمس فاکنر نے پچیس رن پر تین وکٹ اور کپتان آرون فنچ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے چوالیس رن بناکر اہم کردار ادا کیا ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ لیکن اپنے ابتدائی دو وکٹ چودہ رن پر گنوانے کے بعد میچ میں واپسی نہیں کرسکی۔ کپتان جے کے ڈومنی نے اکیاون گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ انچاس رن بنائے لیکن کوئی دوسرا بلے باز بیس رن سے اوپر اسکور نہیں کرسکا۔جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو آسٹریلیا کی نپی تلی گیند بازی کے سامنے مسلسل مزاحمت کرنی پڑی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سلامی بلے باز ویزا ہینڈ رک نے اٹھارہ گذشتہ میچ میں مین آف دی میچ حاصل کرنے والے ملی روسوف نے بارہ اور ڈیوڈ ملرین نے گیارہ رن بنائے۔آسٹریلیا کے فاکنر نے پچیس رن پر تین وکٹ، کیمرون بویس نے پندرہ رن پر دو وکٹ، ڈگ بولنجر نے تیس رن پر ایک وکٹ اور پیٹ کمنس نے گیارہ رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے چھ اوور کے پاور پلے میں چون رن بناکر اچھی شروعات کی۔ بین ڈک نے بیس گیندوں میں تئیس رن میں تین چوکے لگائے۔ انہوں نے ابتدائی رفاقت میں پینتالیس رن جوڑے۔فنچ نے آل راؤنڈر شین واٹسن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے انچاس رن بنائے۔ واٹسن نے تئیس گیندوں میں پانچ چوکوں کی مد دسے تیس رن بنائے۔ کپتان فنچ نے تیس گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے چوالیس رن کا اسکور کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے وائن پارنیل نے سترہ رن پر دو وکٹ اور کے گی سو رباندہ نے پچیس رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر بوئس کو پندرہ رن پر دو وکٹ کی شاندار گیند بازی کے لئے مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔

...


Advertisment

Advertisment