Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:52 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کرکٹ کھلاڑیوں کو اور کتابیں لکھنی چاہئیں:دراوڑ

 

بنگلور،7 نومبر(یو این آئی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہل دراوڑ نے آج یہاں کہا ہے کہ سچن تندولکر جیسے سرکردہ کھلاڑیوں کو اور کتابیں لکھنی چاہئیں۔ بیشک سچن تندولکر کی یہ کتاب پڑھنے کے لحاظ سے بہترین ہے۔دراوڑ نے کہاکہ مسلسل کھیلتے رہنے کے سبب کرکٹ کھلاڑی پڑھتے بہت ہیں اور لکھتے بہت کم ہیں۔ لیکن سچن جیسے عظیم کرکٹروں کو زیادہ سیزیادہ کتابیں لکھنی چاہئیں،تاکہ قارئین کو کرکٹ کے دنیا کے قصوں کو جاننے کا موقع مل سکے۔ ایک پروگرام میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دراوڑ نے کہاکہ انہو ں نے ابھی سچن کی کتاب کا مطالعہ نہیں کیا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ پڑھنے کے اعتبار سے دلچسپ ہوگی۔انہیں ابھی تک سچن کی کتاب کوئی کاپی نہیں ملی ہے لیکن میں ایک دو دن میں حاصل کرلوں گا اور آنے والے دنوں میں وقت نکال کر اسے پڑھوں گا۔سابق کپتان نے ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سرکردہ کھلاڑیوں کی اس طرح کی کتابیں نہیں لکھے جانے کے سوال پر کہاکہ ایسا اس لئے ہوسکتا ہے کہ ہم پڑھتے بھی کم ہیں اور لکھتے بھی کم ہیں۔ لیکن بڑے کھلاڑیوں کو ایس کتابیں لکھنی ہی چاہئیں۔دراوڑ نے سچن، وی وی ایس لکشمن اور سورو گنگولی کے ساتھ خود کے ہندوستانی کرکٹ میں آنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ قسمت یا اتفاق ہے کہ چاروں بلے باز ہندوستانی کرکٹ میں ایک ساتھ آئے۔ہمارے لئے سنیل گواسکر، مہندر امرناتھ اور دلیپ وینگ سرکر تحریک کا ذریعہ رہے۔ انہیں نہیں لگتا کہ نوجوان کھلاڑی ان میں شامل ہوسکتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ میں آج کے وقت میں گنڈپا وشوناتھ کی جگہ کسی کو نہیں دیکھ سکتے۔

...


Advertisment

Advertisment