Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اب رائیڈو کے سامنے بے بس ہوگئے سری لنکائی چیتے

 

امباتی رائیڈو کی پہلی یک روزہ سنچری سے میتھیوز اور سنگاکارا کی محنت رائیگاں،دھون اور کوہلی نے بھی جمایا رنگ
احمد آباد،6 نومبر (یو این آئی) امباتی رائیڈو (121ناٹ آوٹ) کی سنچری اور شکھر دھون (79) کے نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں جمعرات کو چھ وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔2 کی سبقت حاصل کرلی ۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے مقررہ پچاس اوور میں 8 وکٹ پر 274 رنوں کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن رائیڈو، دھون اور کپتان وراٹ کوہلی کی زبردست بلے بازی کے آگے یہ اسکور چھوٹا ثابت ہوا۔ ہندستان نے 3ء44 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 275 رن بناکر جیت اپنے نام کرلی۔مین آف دی میچ رائیڈو نے اپنے کیریر کی پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے 118 گیندوں میں دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 121 رن کی جیت دلانے والی اننگز کھیلی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے گزشتہ میچ میں سنچری لگانیو الے اجنکیا رہانے (8) کا وکٹ جلد گنوا دیا لیکن دھون اور رائیڈو نے دوسرے وکٹ کے لئے 122 رن کی شراکت کرکے ہندوستان کی جیت کی راہ ہموار کردی۔ دھون نے 80 گیندوں میں 79 رن بنائے جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔
دریں اثناء کپتان انجیلو میتھیوز (ناٹ آؤٹ92)اور سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز کمارسنگاکارا (61)کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 274 رن بناکر ہندوستان کو جیت کے لئے بڑا نشانہ دیا ہے۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ اس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز کشل پریرا کھاتہ کھولے بغیر ٹیم کے مجموعی اسکور چار رن پر پویلین واپس لوٹ گئے لیکن اس کے بعد سلامی بلے باز تلک رتنے دلشان اور کمارا سنگاکارا نے اپنی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے اکیاون رن کی رفاقت کرکے اچھی شروعات دی۔لیکن اس موقع پر جلدی جلدی تلک رتنے دلشان اور ماہیلا جے وردھنے (چار )رن آؤٹ ہوگئے۔ کمارسنگاکارا نے اپنے کپتان انجیلو میتھیوز کے ساتھ تیزی کے ساتھ رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کی رفاقت میں نوے رن جوڑے۔سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز آخر تک کیریز پر ڈٹے رہے۔انہو ں نے چھوٹی چھوٹی رفاقت کرکے اپنے ٹیم کا اسکور برقرار رکھا۔انجیلو میتھیوز نے صرف 101 گیندو ں میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 92 رن بنائے، جبکہ کمار سنگاکارا نے چھیاسی گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 61 رن کااسکور کیا۔تلک رتنے دلشان تیس گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے پینتیس رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ لور آرڈر بلے بازی میں دھمیکا پرشاد تیس رن بناکر رن آؤٹ رہے جبکہ سورج رندھیر اور تشارا پریرا نے دس دس رن کا تعاون دیا۔سی کوگے پرسنا نے تیرہ رن بنائے۔ہندوستان کی جانب سے اکشرپٹیل سب سے کامیاب گیند باز رہے ۔ انہو ں نے انتالیس رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ روی چندرن اشون اور امیش یادو نے بالترتیب 49 اور 54 رن دے کر دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔رویندر جڈیجہ کو چونسٹھ رن پر ایک وکٹ حاصل ہوا۔ہندوستان کی جانب سے ایشانت شرما سب سے ناکام گیند باز ثابت ہوئے۔ انہو ں نے دس اوور میں 58 رن دیئے جبکہ انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment