Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:26 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کرکٹ آسکر میں صرف وراٹ ، بھونیشور کو پیپلز چوائس ایوارڈ

 

دوبئی، 5 نومبر (یو این آئی) کرکٹ کے آسکر کہے جانے والے آئی سی سی ایوارڈز میں اس بار صرف جارح ہندستانی بلے باز وراٹ کوہلی کو سال کے ممتاز یک روزہ کرکٹ گروپ میں جگہ ملی ہے جبکہ میڈیم پیسر بھونیشور کمار نے پیپلز چوائس ایوارد جیت لیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اپنے سالانہ انعامات کی نامزدگی کا بدھ کو یہاں اعلان کیا۔ ان انعامات کے لئے شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں صرف وراٹ ہی ہندستانی کھلاڑی منتخب کئے گئے۔ وراٹ کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر گروپ میں جگہ ملی ہے جہاں ان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑیوں کوئنٹن ڈی کاک، اے ڈی بی ولیئرس اور ڈیل اسٹین کے ساتھ ہے۔ وراٹ 2012 میں اور ڈی ولیئرس 2010 میں اس ایوارڈ کو جیت چکے ہیں۔ کرکٹر آف دی ایئر ، ٹسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر میں کسی بھی ہندستانی کھلاڑی کو جگہ نہیں ملی۔ ہندستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج کو دو گروپوں اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور ٹی ۔20 کرکٹر آف دی ایئر میں جگہ ملی۔ اس درمیان ہندستانی میڈیم پیسر بھونیشور نے پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔وہ اس ایوارڈ کو جیتنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سچن تندولکر نے 2010 میں پہلی بار شروع کئے گئے اس ایوارڈ کو جیتا تھا۔ جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2011 اور 2012 اور ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی 2013 نے یہ ایوارڈ جیتا تھا۔

...


Advertisment

Advertisment