Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 02:14 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

مسکدزا کی ناٹ آؤٹ سنچری سے زمبابو ے نے دیا کرارا جواب

 

کھولنا ۔ 5 نومبر (یو این آئی) زمبابوے نے ہیملٹن مسکدزا (ناٹ آوٹ 154) کے کیریر کی بہترین اننگز کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے تیسرے روز بدھ کو اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 331 رن بنا لئے۔زمبابوے اب بھی بنگلہ دیش کے 433 رن کے اسکور سے 117 رن پیچھے ہے جبکہ اس کے پانچ وکٹ باقی ہیں۔ مسکدزا نیگزشتہ چار برسوں کے دوران زمبابوے کی جانب سے دوسری یہ سب سے بڑی ٹسٹ اننگز کھیلی ہے۔ مکسدزا 316 گیندوں میں بنائے گئے ناٹ آوٹ 154 رن کی اننگز میں 17 چوکے اور دو چھکے لگا چکے ہیں۔ ریجس وکابوا (ناٹ آوٹ 75) کے ساتھ چھٹے وکٹ کی شراکت میں انہوں نے 1ء47 اوور میں 142 بنائے ہیں۔ وکابوا نے 149 گیندوں کی اپنی اننگز میں 10 چوکے لگائے ہیں۔زمبابوے نے کل کے ایک وکٹ پر 53 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مکسدزا 15 اور برائن چار 21 رن پر ناٹ آوٹ تھے۔ برائن 25 رن پر آوٹ ہوئے۔ کپتان برینون ٹیلر نے 37 رن کا تعاون دیا۔ زمبابوے نے اپنے پانچ وکٹ 189 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن مسکدزا اور وکابوا کی سنچری شراکت نے اسے مشکل حالات سے نکال دیا۔اس جوڑی کو توڑنے کے لئے بنگلہ دیش نے 8 گیندبازوں کا استعمال کیا لیکن کامیابی نہیں ملی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ثاقب الحسن نے 70 رن پر تین وکٹ اور تاج الاسلام نے 94 پر دو وکٹ لئے۔

 

...


Advertisment

Advertisment