Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:04 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20میں آسٹریلیاکو روندا

 

روسو کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو پہلے ٹی20 میچ میں سات وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی سبقت حاصل کرلی

ایڈلیڈ۔ 5 نومبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ نے ریلی روسو کی 78 رن کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو پہلے 20۔ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بدھ کو سات وکٹ سے روند کر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی سبقت حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ نے 19 اوور میں تین وکٹ پر 145 رن بناکر آسٹریلیا کے چھ وکٹ پر 144 رن کو پار کرلیا۔ روسو نے محض 50 گیندوں میں 78 رن کی میچ جیتانیوالی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے لگا ئے۔ روسو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
جنوبی افریقہ نے سلامی بلے باز ریجا ہیڈرکس کو پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر گنوا دیالیکن اس کے بعد کونئنٹن ڈی کاک (46 )اور روسو (75) نے دوسرے وکٹ کے لئے 129 رن کی شراکت کر ڈالی۔ ڈی کاک نے 39 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔دونوں بلے باز ٹیم کے 129 رن کے اسکور پر آوٹ ہوئے لیکن اس وقت تک منزل زیادہ دور نہیں رہ گئی تھی۔ کپتان جے پی ڈیومنی (ناٹ آوٹ چھ) اور ڈیوڈ ملر (ناٹ آوٹ نو) نے 19 اوور میں جنوبی افریقہ کوجیت کی منزل پر پہنچا دیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شین واٹسن (47) ، جیمس فاکنر (41) اور کیمرون وہائٹ (24) کی مدد سے چھ وکٹ پر 144 رن بنائے۔ واٹسن نے 36 گیندوں میں تین چھکے لگائے جبکہ فاکنر نے 33 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کائل ابوٹ نے 21 رن دیکر سب سے زیادہ تین وکٹ لئے۔

...


Advertisment

Advertisment