Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:37 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

تیز گیند بازوں کی کارکردگی اطمینان بخش: وراٹ کوہلی

 

ہمیں ملنگا اور ہیراتھ کی کمی کھلی:میتھیوز

کٹک،3نومبر(آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران تیز گیند بازوں کا دبدبہ رہنے کا امکان ہے اور ایسے میں ہندوستانی قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران ایشانت شرما اور امیش یادو کی شاندار کارکردگی سے کافی خوش دکھائی دئے ۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 363رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا جس کے بعد اس میچ سے واپسی کرنے والے ایشانت نے سری لنکائی بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔کوہلی نے میچ کے بعد کل کہا کہ یہ دیکھنا بہت اچھا لگا کہ ہندوستان کے تیز گیند بازوں نے اچھا مظاہرہ کیا اور یہ آسٹریلیا میں مددگار ثابت ہو گا۔انہیں صحیح لائن لیتھ اور فیلڈنگ کی سجاوٹ کے مطابق گیند بازی کرتے ہوئے دیکھنا اچھا لگا۔پاورپلے پہلے لینے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کوہلی نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کا یہ قدام فائدہ مند ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیم کی قیادت کرنے کی ذمہ داری مجھے پسند ہے۔آج پاورپلے پہلے لینا فائدہ مند رہا کیوں کہ دونوں بلے باز اچھی طرح جم چکے تھے اور اس لئے میں نے ڈنکن پھلیچر سے پاورپلے پہلے لینے کے بارے میں کہا۔مین آف دی میچ رہانے نے کہا کہ میری دونوں سنچری یکساں طور پر اہم ہیں۔پہلے دس اوور تھوڑا چیلنج تھا لیکن بعد میں ہمارے لئے آسان ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مجھے اننگ کا آغاز کرنے کیلئے کہا اور اس لئے مجھے اننگز کا آغاز کرنے میں خوشی ہے۔میں ابھی صرف اس سیریز کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ ہم نے واقعی اچھی شروعات کی ہے اور ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ دے رہے ہیں۔سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ان کی ٹیم کو تیز گیند باز ملنگا اور اسپنر رنگنا ہیراتھ کی کمی کھلی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں گزشتہ سات دن میں جتنا ہو سکے تیار ہونا تھا۔یہ گیندبازوں کیلئے سیکھنے کا وقت ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment