Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 04:12 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

'میرا نام بھی رچرڈس کے ساتھ آئیگا، میں بہت خوش ہوں'

 

خراب فارم کی وجہ سے تیسر ے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کی تھی:مصباح الحق

ابوظہبی،3نومبر(آئی این ایس انڈیا)پاکستانی کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سر ویوین رچرڈز کے عالمی ریکارڈ کی برابری پر وہ خود کو انتہائی خوش قسمت کرکٹر محسوس کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مصباح الحق نے صرف 56گیندوں پر سنچری سکورکرکے سر ویوین رچرڈز کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر مصباح الحق نے کہاکہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے کہ ان کا نام ویوین رچرڈس کے ساتھ لیا جا ئے گا حالانکہ وہ خود کو ان کے قریب نہیں سمجھتے۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انھوں نے جب اکیس گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ قائم کیا تو وہ ا سٹیڈیم کی سکرین پر آگیا تھا لیکن انہیں تیز ترین سنچری کا اندازہ نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ وہ جب اسی رنز پر تھے تو انھیں ڈریسنگ روم سے پیغام بھیجا گیا کہ سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے آپ کے پاس دس گیندیں ہیں ۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ اس طرح کے ریکارڈز آپ کو بہت بڑی خوشی فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ جب بیٹنگ کیلئے آئے تھے تو ان کے ذہن میں صرف یہی بات تھی کہ کم سے کم وقت میں ٹیم زیادہ سے زیادہ سکور کریں۔ وہ اظہرعلی کو میچ کی دوسری اننگز میں بھی سنچری کرنے میں مدد دینا چاہتے تھے اور خود بھی تیز کھیلنا چاہتے تھے کہ آسٹریلیا کو ایسی پوزیشن میں لے آئیں کہ وہ مکمل طور پر دباؤ میں آ جائے ۔ اسی کوشش میں انھوں نے بھی سنچری بنا ڈالی۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ دو بلے بازوں نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکورکی ہیں۔مصباح الحق اس عالمی ریکارڈ اور اس اننگز کو اپنے لئے بہت اہم سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سیریز سے قبل جو صورتحال رہی اور ورلڈ کپ بھی آ رہا ہے اس تناظر میں ان کا فارم میں آنا اور بڑا سکور کرنا بہت معنی رکھتا ہے۔مصباح الحق نے جو اپنے کریئر میں ہمیشہ دباؤ میں آکر بیٹنگ کرتے رہے ہیں اس اننگز کو اپنی سب سے کم دباؤ والی اننگز قرار دیا۔

...


Advertisment

Advertisment