Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:41 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

مدگل کمیٹی نے سپریم کورٹ کو آئی پی ایل کیس میں آخری جانچ رپورٹ سونپی

 

نئی دہلی3نومبر(آئی این ایس انڈیا) جسٹس مدگل کمیٹی نے آئی پی ایل 6 میں بیٹنگ اور اسپاٹ فکسنگ معاملے میں این شری نواسن اور 12بین الاقوامی کرکٹروں کے خلاف اپنی آخری جانچ رپورٹ آج سپریم کورٹ کے حوالے کر دی۔جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ رپورٹ پر 10نومبر کو غور کیا جائے گا جس وقت اس معاملے کی سماعت ہونی ہے۔سینئر وکیل راجو رام چندرن نے عدالت کو آج مطلع کیا کہ کمیٹی کی حتمی رپورٹ تیار ہو گئی ہے اور اسے جمع کر دی گئی ہے۔اس درمیان جسٹس مدگل نے کمیٹی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن انہوں نے رپورٹ کے بارے میں کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔جسٹس مدگل نے ایک ٹی وی چینل سے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارا کام تسلی بخش رہا یا نہیں۔ہم نے حکم پر عمل کیا اور اچھا کام کیا۔رپورٹ اب عدالت کے پاس ہے اور اسے مستقبل کی کارروائی پر فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی کے ارکان پر تفتیش کے دوران کسی طرح کا دباؤ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے اور اب اس مسئلے پر سپریم کورٹ کو انصاف کرنا ہے۔کورٹ نے ایک ستمبر کو بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے پر بحالی کی شری نواسن کی دلیل یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ کمیٹی سے کلین چٹ ملنے تک وہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔بنچ نے کہا تھا کہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے لہذا شری نواسن بورڈ کی صدر کے طور پر کام نہیں کر سکتے۔کورٹ نے تحقیقات کی سست رفتاری پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کمیٹی کو دو مہینے کے اندر اندر اپنا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی اور اسے شری نواسن اور دیگر عہدیداروں کے خلاف عبوری رپورٹ جمع کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔اس معاملے میں شری نواسن اور 12اہم کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کر رہی مدگل کمیٹی نے 29اگست کو سیل بند لفافے میں عبوری رپورٹ جمع کی تھی۔سپریم کورٹ نے 16مئی کو جسٹس مدگل کمیٹی کو اس معاملے میں شری نواسن اور 12کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کرکے اگست کے آخر تک رپورٹ جمع کرنے کیلئے کہا تھا۔اس نے اپنی کمیٹی کی طرف سے معاملہ کی جانچ کرانے کی بی سی سی آئی کی تجویز کو ٹھکرا دیا تھا۔مدگل کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں شری نواسن اور 12کھلاڑیوں کے نام لئے تھے۔مدگل کے علاوہ کمیٹی میں ایڈیشنل سالسیٹر جنرل ایل ناگیشور راؤ اور ایڈووکیٹ نلی دتہ بھی ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment