Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:12 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیاکی بدترین شکست،گرین شرٹس کے ہاتھوں وہائٹ واش

 

بلے بازو ں کے بعداسپنرزکی شاندارکارکردگی ،بابرنے پھرلئے پانچ وکٹ،یونس خان مین آف دی سریز،کپتان مین آف دی میچ

ابوظہبی،3نومبر(آئی این ایس انڈیا) پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 356رنز سے شکست دے کر 32سال کے بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں وہائٹ واش کر دیا ہے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے آخری دن اس نے آسٹریلوی مزاحمت کو لنچ کے وقفے کے بعد قابو کرتے ہوئے 356رنز کی جیت سے سیریز دو صفر کی شاندار کارکردگی پر ختم کی۔اس سریزمیں بہترین کارکردگی دکھانے والے تجربہ کاربلے بازیونس خان کومین آف دی سریزجب کہ عالمی ریکارڈبنانے والے مصباح الحق کومین آف دی میچ منتخب کیاگیا۔واضح ہوکہ اس سریزمیں یونس خان نے تین سنچریاں اسکورکی ہیں جن میں ایک دوہری سنچری بھی ہے۔ پاکستان نے 83۔1982کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو کلین سوئپ کیا ہے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت ہے جبکہ آسٹریلیا کی یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیسری بدترین شکست ہے۔ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتنے کے نتیجے میں پاکستان نے آئی سی سی کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستانی ا سپنرز نے آسٹریلوی بیٹسمینوں کے پیروں تلے زمین سرکادی ۔ ذوالفقار بابر نے 120رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔یاسر شاہ نے تین اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹوں کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔یاسر شاہ نے اس سیریز میں کل 12وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے آخری دن ا سمتھ اور مارش نے اننگز شروع کی۔ پہلا سیشن پاکستانی بولروں کیلئے صبر آزما رہا جس میں پاکستانی ٹیم کو صرف مچل مارش ہی کی وکٹ مل سکی۔وہ 47رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ لنچ کے وقفے کے بعد آسٹریلوی مزاحمت دم توڑتی نظرآئی۔پاکستانی بولروں نے صرف 13گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کر کے حالات اپنی ٹیم کیلئے آسان کر دیا۔یاسر شاہ نے ا سٹیو ا سمتھ کو سنچری سے صرف تین رنز کی دوری پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ذوالفقار بابر نے بریڈ ہیڈن کو صرف 13رنز پر بولڈ کیا اور اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر یاسرشاہ نے مچل جانسن کو صفر پر بولڈ کر دیا۔مچل سٹارک بھی یاسر شاہ کی زد میں آئے ۔وہ دو رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔آسٹریلوی بساط کو 246رنز پر سمیٹنے والے ذوالفقار بابر تھے جنہوں نے نیتھن لائن کو صفر پر اظہرعلی کے ہاتھوں کیچ کر ادیا۔دوسرے سیشن میں آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں صرف آٹھ رنز پر زمیں بوس ہوئیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment