Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:01 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

راجر فیڈرر اور اینڈی مرے پیرس ماسٹرس سے باہر

 

پیرس، یکم نومبر (یو این آئی) دنیا کے دوسرے سیڈ ٹینس کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے کو بی این پی پاریباس ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے۔ فیڈرر کو 10 ویں سیڈ کینیڈا کے ملوس راون نے شکست دی۔ شکست کے بعد فیڈرر نے کہا کہ میں اس ہار کو قبول کرتا ہوں۔فیڈرر کے خلاف 23 سالہ راون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 ایس لگائے۔ انہوں نے 33 سالہ فیڈرر کو 76 (5)، 75 سے شکست دی۔ راون نے پہلی بار فیڈرر کو ہرا یا ہے۔ اس سے پہلے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہوئے چھ مقابلوں میں بازی فیڈرر نے ماری تھی۔ اس جیت نے راون کے اگلے ماہ لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹورفائنلس میں کوالیفائی کرنے کی توقعات کو برقرار رکھا ہے۔ بہرحال راون اب سیمی فائنل میں دنیا کے پانچویں سیڈ کھلاڑی جمہوریہ چیک کے تھامس برڈچ سے کھیلیں گے۔ برڈچ نے 14 ویں سینئر جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو 67 (4)، 64، 64 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی برڈچ لندن میں نو سے 16 نومبر کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹور فائنلس میں کوالیفائی کر گئے۔ دوسری طرف ایک اور کوارٹر فائنل میں موجودہ چمپئن سربیا کے نووا جو ووچ نے اینڈی مرے کو 75، 62 سے شکست دی۔ جاپان کے کی نش وری نے بھی شاندار واپسی کرتے ہوئے ا سپین کے ڈیوڈ فیرر پر 36، 76 (5)، 64 سے جیت درج کی۔ قابل ذکر ہے کہ مسلسل 11 میچ جیتنے کے بعد مرے کی یہ پہلی شکست رہی۔ وارٹرفائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی مرے اگرچہ لندن ورلڈ ٹور فائنلس میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ڈبلز زمرے میں ہندستان کے لینڈر پیس اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹنسلاس واورن ا کی جوڑی کو وارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں ٹاپ سیڈ امریکہ کے باب اور مائیک برائن نے 63، 63 سے شکست دی۔

...


Advertisment

Advertisment