Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

راہل کی مسلسل دوسری سنچری سے ساوتھ زون کی جیت کی جانب پیش قدمی

 

نئی دہلی، یکم نومبر (یو این آئی) لوکیش راہل کی مسلسل دوسری سنچری (ناٹ آوٹ 121 ) کی بدولت ساوتھ زون نے آج یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں سنٹرل زون کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنانے کے ساتھ جیت کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے۔ ساوتھ زون کو فائنل میچ میں جیت کے لئے 301 رن کا نشانہ ملا۔ جس میں اس نے 44 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنالئے ہیں جبکہ محفوظ 9 وکٹوں کے ساتھ اسے مزید 117 رن درکار ہیں۔لوکیش راہل نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے کے نایاب کارنامے کے ساتھ ہی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2000 رن بھی مکمل کرلئے ہیں۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک راہل 132 گیندوں میں 12 چوکوں اور پانچ چھکو ں کی مدد سے 121 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ راہل نے پہلی اننگز میں شاندار 185 رن بنائے تھے۔ ساوتھ زون کی جانب سے رابن اتھپا 30 رن بناکر پیوش چاولہ کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ ساوتھ زون کے لئے لوکیش راہل اور بابا اپراجیت نے دوسرے وکٹ کی رفاقت کے لئے ناٹ آوٹ 88 رن بنا لئے ہیں۔ اپراجیت 60 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 30 رن بناچکے ہیں۔ اس سے قبل سنٹر ل زون نے اپنے گذشتہ روز کے اسکور 214 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اس کی دوسری اننگز 403 رن پر مکمل ہوگئی۔ رابن بشٹ نے ناٹ آوٹ 112 رن بنائے جبکہ پرگیان اوجھا نے 99 رن پر تین وکٹ اور شریس گوپال نے 60 رن پر چار وکٹ لئے۔

 

...


Advertisment

Advertisment