Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:11 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کٹک میں جیت سے آغاز کرنا چاہیں گے ہندستان اور سری لنکا

 

کٹک، 01 نومبر (یو این آئی) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ اتوار کو کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ہندستان دورے کو درمیان میں ہی چھوڑنے کے بعد سری لنکا ہندستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لئے تیار ہو گیا تھا۔ اگلے سال ہونے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ کے اہم دعویدار ان دونوں بڑے ایشیائی ٹیموں کے درمیان 15 نومبر تک چلنے والی سیریز کا پہلا میچ کٹک میں کھیلا جائے گا۔ جس کو جیتنے کے لئے دونوں ٹیمیں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی۔ انجیلو میتھیوز کی کپتانی میں شاندار مظاہرہ کرنے والی سری لنکا کی ٹیم اس سیریز کے اچانک سے منعقد ہونے کی وجہ سے آدھی ادھوری تیاریوں کے ساتھ ہندوستان آئی ہے۔ اس کا اثر ہندستانی اے ٹیم کے ساتھ ہوئے میچ میں بھی دیکھنے کو ملا جس میں سری لنکا 88 رنز سے ہار گیا تھا۔ لست ملنگا اور رنگنا یراتھ جیسے اہم کھلاڑیوں کے بغیر ہی کھیل رہی سری لنکا کی ٹیم اتنی مضبوط نہیں دکھ رہی ہے۔ لیکن ہندوستان کے سابق فیلڈنگ کوچ ٹریور کے حال ہی میں سری لنکا کی ٹیم سے جڑنے سے ضرور ٹیم و کچھ فائدہ ہو سکتا ہے۔وہیں بہترین فارم میں چل رہی ہندستانی ٹیم نے سیریز کے پہلے تین میچوں کے لیے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آرام کرنے کا موقع دیا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں وراٹ کوہلی کپتانی سنبھالنے کے لئے تیار ہوتے ہیں یا نہیں اس پر ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ وراٹ نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی کھوئی ہوئی فارم کو واپس پایا تھا۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں ہندوستان کو آراشون اور ورو ن آرون کی موجودگی سے ضرور فائدہ ملے گا۔ اس کے علاوہ ٹاس بھی میچ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گھریلو کنڈیشنز کا فائدہ ہندستان کو ضرور ملے گا لیکن اسے موجودہ وقت میں دنیا کی خطرناک ٹیموں میں سے ایک سری لنکا کو ل ے میں لینے کی بھول نہیں کرنی چاہئے۔ پہلے ون ڈے کے لئے دونوں ٹیم اس طرح ہے : ہندستان : وراٹ کوہلی(کپتان ) مرلی وجے، ورون آرون، اکشر پٹیل، شکھر دھون، ردھمن ساہا، آر اشون، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، امیش یادو، ایشانت شرما، اجن یا رہانے، سریش رینا، امباتی رایڈو، امت مشرا۔ سری لنکا : انجیلو میتھیوز، کشل پریرا، ٹی دلشان، اپل تھرنگا، کمار سنگاکارا، م یلا جیوردھنے، اشن پریجن، نروشن ڈ ویلا، تھسارا پریرا، نوان لسی را، دھممی ا پرساد، لا رو گماگے، چترنگا ڈی سلوا، سی وگے پرسنا، سورج رندیو۔

 

...


Advertisment

Advertisment