Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 02:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کلین سوئپ کے قریب

 

بلے بازوں کے بعد گیند بازوں نے آسٹریلیا کو 261پر سمیٹا،پاکستان کو 370رن کی سبقت

ابوظہبی، یکم نومبر (یو این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازوں کی ذمہ دارانہ بالنگ کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں بھی جیت کی راہ ہموار کرلی ہے۔ اپنی پہلی اننگز کے 570 رن کے ہمالیائی اسکور کے جواب میں آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 261 رن پر آوٹ کرنے کے بعد فالو آن نہ کھلاتے ہوئے اپنی دوسرے اننگز میں دو وکٹ پر 61 رن بنالئے ہیں اور آسٹریلیا پر مجموعی طور پر 370 رن کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس کے آٹھ وکٹ محفوظ ہیں۔ آسٹریلیا نے آج اپنی پہلی اننگز گزشتہ روز کے اسکور ایک وکٹ پر 22 رن سے آگے کھیلنی شروع کی لیکن گذشتہ روز کے ناٹ آوٹ بلے باز ناتھن لیون اپنے انفرادی اسکور میں 14 رن جبکہ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر 3 رن کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان تیزگیندباز عمران خان نے اپنی بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے 60 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ راحت علی نے 41 ، یاسرشاہ نے 47 اور ذوالفقار بابر نے 94 رن پر دو ، دو وکٹ حاصل کئے۔ ایک وکٹ محمد حفیظ کو حاصل ہوا ۔آسٹریلیا کی جانب سے مشیل مارش اور کپتان مائکل کلارک نے پاکستانی گیندبازی کی مزاحمت کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ زیادہ دیر تک میدان پر برقرار نہ رہ سکیں۔ مشیل مارش نے 116 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 87 رن بنائے۔جبکہ کپتان مائکل کلارک نے 62 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 47 رن کا اسکور کیا۔ ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے گلین میکسویل نے اپنی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالنے کی بھرپور کوشش کی ۔ انہوں نے صرف 28 گیندوں میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رن کا اسکور کیا۔ انہیں ذوالفقار بابر نے بولڈ کیا۔ بعدا زاں لوور آرڈر میں پیٹر سیڈل اکیلے پاکستانی گیندبازوں کی مزاحمت کرتے رہے۔ انہوں نے 43 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 28 رن بنائے۔ آسٹریلیا کے دیگر بلے باز کوئی قابل ذکر اسکور نہ کرسکا۔ آسٹریلیا ئی کھلاڑی وقت کی نزاکت کے ساتھ مفید رفاقتیں قائم کرنے میں بھی ناکام رہیں۔ پاکستان نے 261 رن پر آوٹ کرنے کے بعد آسٹریلیا کو فالو آن کی دعوت نہیں دی بلکہ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ دوسری اننگز میں سلامی بلے باز احمد شہزاد 14 رن کے مجموعی اسکور پر جبکہ محمد حفیظ 21 رن کے مجموعی اسکور پر تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان کی دوسری اننگز میں اظہر علی 54 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 21 اور پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان 60 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 16 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشیل جانسن سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔ انہوں نے پاکستانی کی دوسری اننگز میں آوٹ ہونے والے دونوں بلے بازوں کے وکٹ حاصل کئے۔

 

...


Advertisment

Advertisment