Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 09:32 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نارتھ زون انٹر ورسٹی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

 

اے ایم یو کی خواتین ٹیم گرونانک دیو یونیورسٹی امرتسر کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں

علی گڑھ، 31؍اکتوبر(ایس ٹی بیورو) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی خواتین بیڈ منٹن ٹیم نے جموں یونیورسٹی میں کھیلے جا رہے نورتھ زون انٹر ورسٹی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں گرو نانک دیو یونیورسٹی امرتسر کو21-11,21-10سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔سنگلس مقابلے میں اے ایم یو کی کھلاڑی سارا نقوی نے گرو نانک دیو یونیورسٹی کی ریتو کو 21-12,21-7 سے ہرایا جبکہ ڈبلس مقابلہ میں سارا نقوی اور کنول جیت کی جوڑی نے کرن اور ریتو کی جوڑی کو21-16,21-11سے مات دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ پالیا۔اس سے قبل کوارٹر فائنل مقابلے میں اے ایم یو کی سارا نقوی نے سنگلس مقابلہ میں پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ کی دیکشا کو21-11,21-10سے شکست دی جبکہ ڈبلس مقابلہ میں سارا نقوی اور کنول جیت نے چنڈی گڑھ کی آرزاور دیکشا کی جوڑی کو21-15,21-9سے ہرایا۔ فائنل میں اے ایم یو کی ٹیم کا مقابلہ دہلی یونیورسٹی سے ہوگا۔گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایم شعیب ظہیر اور جمخانہ کلب کے صدر ڈاکٹر محمد عابد صدیقی نے ٹیم کے کوچ خسرو معروف اور ٹیم کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو میدان سے باہر جیت حاصل کرنا ٹیم کے لئے باعثِ فخر ہے۔غور طلب ہے کہ اے ایم یو کی خواتین ٹیم2012-2013 میں نورتھ زون فاتح کا خطاب حاصل کر چکی ہے جبکہ گزشتہ سال کی نائب فاتح رہ چکی ہے۔

...


Advertisment

Advertisment