Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سماج میں روزِ اول سے کھیلوں کی خصوصی اہمیت رہی ہے

 

احمدی اسکول اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بصارت سے محروم طلباء کے درمیان یومِ سرسید تقاریب کے تحت دوستانہ کرکٹ میچ کے انعامی تقریب میں ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکا ش کا اظہار خیال

علی گڑھ، 31؍اکتوبر(ایس ٹی بیورو) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احمدی اسکول فار دا ویژوئلی چیلینجڈ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بصارت سے محروم طلباء کے درمیان یومِ سرسید تقاریب کے تحت کرکٹ کا دوستانہ میچ منعقد ہوا جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ مسٹر ابھیشیک پرکاش اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی ( ریٹائرڈ) نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز ایک استقبالیہ نغمہ سے ہوا۔اے ایم یو کی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 12 اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر145رن کا اسکور کیا۔ شاداب حسین نے شاندار74رن بنائے جبکہ محمد خالد نے ایک کھلاڑی کو پویلین واپس کیا۔ جواب میں احمدی اسکول کی ٹیم12اوور میں محض125رن پر ہی سمٹ گئی۔ اویس احمد نے سب سے زیادہ37رن بنائے۔ محمد انعام نے دو وکٹ حاصل کئے۔ اے ایم یو کی ٹیم نے یہ میچ20رن سے جیت لیا۔اے ایم یو کی ٹیم کے بلّے باز شاداب حسین کو مین آف دا میچ قرار دیاگیا جنہوں نے74رن بنائے۔احمدی اسکول کی پرنسپل محترمہ فردوس رحمن نے حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی توقع کا اظہار کیا۔اس موقع پر پروکٹر پروفیسر جمشید صدیقی اور کرکٹ کلب کے صدر معین الدین بھی موجود تھے۔طلبأ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ مسٹرا بھیشیک پرکاش نے کہا کہ سماج میں روزِ اول سے کھیلوں کی خصوصی اہمیت رہی ہے۔ بصارت سے محروم اور جسمانی طور پر معذور طلبأ کی اس میں حصہ داری اس بات کی علامت ہے کہ ان کے دلوں میں بھی اپنے ملک کے لئے کچھ کر دکھانے کی آرزو ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ مل جل کر ملک کے مفاد میں کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پھر سے موقع ملا تو وہ ان طلبأ کے میچ کو دیکھنے کے لئے ضرور آئیں گے۔پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی نے میچ کے انعقاد پر طلبأ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں انعامات سے سرفراز کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment