Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:21 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

یونس خان کی ڈبلز سنچری سے پاکستان کا ہمالیائی اسکور

 

کپتان مصباح نے بھی سنچری بناکرناقدین کی زبان بند کی ،570پر اننگ ڈکلیئر ،آسٹریلیا کا ایک وکٹ جھٹکا

ابوظبی،25 اکتوبر (یو این آئی)تجربہ کار بلے باز یونس خان کی ڈبلز سنچری (213)اور اظہر علی اور کپتان مصباح الحق کے ساتھ بالتریب 236اور 181 رنوں کی رفاقت کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی اننگ چھ وکٹ کے نقصان پر 570 رن پر ڈکلیر کرکے آسٹریلیا کو بائیس رن کے مجموعی اسکور پر کرس راجر کی شکل میں بڑا جھٹکا دیا ہے۔پاکستان نے آج دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن اپنے گذشتہ روز کے اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 304 رن سے آگے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا پر زبردست دباؤ قائم کرلیا ہے۔اظہر علی 101 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 109 رن پر مشیل اسٹارک کا شکار بنے۔ انہوں نے 250 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 109 رن بنائے۔انہو ں نے دوسرے وکٹ کی رفاقت کے لئے یونس خان کے ساتھ 236 رن جوڑے۔ اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد یونس خان نے اپنی طوفانی بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہو ں نے چوتھے وکٹ کی رفاقت کے لئے کپتان مصباح الحق کے ساتھ 181 رن بنائے۔مصباح الحق 168 گیندوں میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اسٹیون اسمتھ کا شکار ہوئے۔ جبکہ یونس خان کا وکٹ پیٹر سیڈل نے حاصل کیا۔ یونس خان نے 349 گیندوں میں پندرہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 213 رن بنائے۔ پاکستان نے چائے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگ چھ وکٹ پر 570 رن ڈکلیر کی۔اس وقت سرفراز احمد 19 اور یاسر شاہ ایک رن بناکر کیریز پر موجود تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے مشیل اسٹارک سب سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے۔ انہوں نے 27 اوور میں چھیاسی رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مشیل جانسن پیٹرس سیڈل، ناتھن لیون اور اسٹیون اسمتھ کو ایک۔ ایک وکٹ حاصل ہوا۔اس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ اعشاریہ دو اوور کھیل کر ایک وکٹ پر بائیس رن بناپائی۔سلامی بلے بازی کرس راجر کو عمران خان نوجوان گیند باز نے سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم پر سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر سولہ اور نائٹ واچ مین ناتھن لیون ایک رن بناکر کیریز پر موجود تھے۔

...


Advertisment

Advertisment