Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:19 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

انجری نے کیریئر کو بہت متاثر کیا : رو ہت

 

نئی دہلی ،30 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے کہا ہے کہ انجری کی وجہ سے ان کے لیے ٹیم انڈیا سے دور رہنا کافی تکلیف دہ رہا لیکن اس دوران وہ اب اپنے کھیل کے تعلق سے اعصابی طور پر مضبوط ہوئے ہیں۔ روہت نے کہا کہ انہیں اس بات سے گہرا جھٹکا لگا تھا کہ وہ اچھا مظاہرہ کرنے کے باوجود چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے۔انہوں نیک ہا کہ یہ ذہنی طور پر کافی پریشان کرنے والا ہوتا ہے کہ آپ اچھا کھیلتے رہیں لیکن چوٹ کی وجہ آپ کو ٹیم سے باہر ہونا پڑے۔ یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے کہ پوری سیریز ہی آپ نہ کھیل پائیں ۔ روہت کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اس کے بعد ان کے کندھے میں بھی مسئلہ تھا۔ لیکن انگلی میں فریکچر پر قابو پانے میں انہیں زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وجہ سے بلے باز کو ویسٹ انڈیز اور پھر دلیپ ٹرافی میں ویسٹ زون سے باہر ہونا پڑا تھا۔ہندستانی اوپنر ٹیم انڈیا میں طویل وقفہ بعد واپسی کر رہے ہیں اور سری لنکا کے خلاف انہیں پریکٹس میچ کے لیے انڈیا اے میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسے میں ان کی فٹنس اور قومی ٹیم میں واپسی کے لیے یہ میچ اہم ہے ۔ انڈیا اے کے کوچ سنجے بانگڑ نے کہا ہے کہ روہت کی فٹنس پر اگلے ایک ہفتے تک دھیان رکھا جائے گا۔ اوپنر نے کہا کہ میں اب بلے سے با آسانی کھیل پا رہا ہوں۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن میں میں نے پچھلے دنوں میں بلے بازی کی جو مشق کی اس سے مجھے کافی فائدہ ہوا ہے۔ اگرچہ پہلے مجھے بلے بازی کرنے میں کافی دقت ہو رہی تھی۔ میں چاہتا تھا کہ پہلے کی ہی طرح بلے بازی کر پاؤں ۔روہت نے کہا کہ جب آپ چوٹ کے بعد واپسی کرتے ہیں تو آپ کے لیے کھیلنا آسان نہیں ہوتا ہے۔مجھے طویل سیشن کھیلنے میں اب بھی تھوڑی دقت ہو رہی ہے۔ لیکن ایک بار ٹیم کے لیے کھیلنے پر میں اپنے کھیل کا جائزہ کر پاؤں گا ۔

...


Advertisment

Advertisment