Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:26 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

چوٹ کے بعدروہت شرما کی شاندار واپسی

 

روہت اور منیش پانڈے کی شاندار سنچریوں کے بعد کرن شرما کی ذمہ دارانہ گیندبازی کی بدولت انڈیا اے نے سری لنکائی چیتوں کو دبوچا

ممبئی، 30 اکتوبر (یو این آئی)سلامی بلے باز روہت شرما (142)اور منیش پانڈے (ناٹ آؤٹ135)کی بہترین سنچریوں ، بعدازاں کرن شرما کی ذمہ دارانہ گیند بازی (47 رن پر چار وکٹ)کی بدولت انڈیا اے نے سری لنکا کو پریکٹس میچ میں 88 رن سے ہرادیا۔مہمان ٹیم سری لنکا نے ٹاس جیت کر انڈیا اے کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی جس میں مقررہ پچاس اووروں میں چھ وکٹ کے نقصان پر 382 رن کا ہمالیائی اسکور کیا۔ اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم نو وکٹ پر 294 رن ہی بناسکی۔انڈیا اے کی جانب سے کرن نے خطرناک گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس اوور میں 47 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے۔جبکہ پرویز رسول نے 56 رن پر دو وکٹ اور بھون کلکرنی نے اکتالیس رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔کلدیپ یادو کو اڑتالیس رن پر ایک وکٹ حاصل ہوا ۔ جیت کے نشانے کیتعاقب میں سری لنکا کی شروعات نہایت ناقص رہی۔ جب تشارا پریرا چار رن بناکر جلدہی آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور چار رن تھا۔حالانکہ تھرنگا نے محتاط بلے بازی کرتے ہوئے 75 گیندوں میں تیرہ چوکا کر 76 رن بنائے۔تلک رتنے دلشان نے چودہ ، کمارا سنگاکارا نے چونتیس ، مہیلا جے وردھنے 33، کپتان انجیلو میتھیوز تین، ایشان پریا رنجن 23، نروشن دک ویل 29، تشارا پریرا تیرہ اور سی کوگے پرسنا 21 رن بناسکے۔ چترنگا ڈی سلوا 26 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں انجری کے سبب گزشتہ کافی دنوں سے ہندوستانی ٹیم سے دور چل رہے اوپنر روہت شرما نے اگلے سال عالمی کپ سے پہلے ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے دعوا پیش کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف یہاں جمعرات کو پریکٹس میچ میں 142 رنز کی زبردست اننگ کھیل کرانڈیا اے کا اسکور 382 پر پہنچا دیا۔ مہمان ٹیم سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر انڈیا اے کو پہلے بلے بازی کرنے کے لیے بلایا تو واپسی کے لیے بیقرار روہت نے 142 رنز جبکہ منیش پانڈے نے ناٹ آؤٹ 135 رن کی بہترین اننگز کھیل کر 50 اوورز میں چھ وکٹ پر 382 کا پ اڑنمار اسکور کھڑا کر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 214 رنز کی زبردست شراکت بھی کی۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ درمیان میں ہی چھوڑ نیکے سبب ہندستان کے دورے پر پہنچی سری لنکا کی ٹیم کے میچ سے پہلے تیاری پوری نہ ہونے کی بات اس کی خراب بولنگ کو دیکھ کر کافی حد تک سچ ثابت ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے دھم ا پرساد نے چھ اوورز میں 57 رنز پر سب سے زیادہ تین وکٹ جبکہ لا رو گماگے نے 41 رن پر انڈیا اے کے دو وکٹ لیے۔ لیکن اس کے علاوہ باقی تمام گیندباز ہندوستانی بلے بازوں کے سامنے ٹک نہیں سکے۔آئی سی سی عالمی کپ سے پہلے تیاری پختہ کرنے اور ٹیم میں جگہ بنانے کا مقصد ہندوستانی بلے بازوں کے مظاہرے میں صاف دکھا ئی دیا اور چوٹ کی وجہ سے گزشتہ نو ون ڈے سے باہر روہت نے 111 گیندوں میں 18 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 142 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر واپسی کے لیے دعوا کر دیا۔ روہت 310 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ لیکن ان کی انگلی کی چوٹ ان کے بہترین کھیل پر کہیں غالب دکھائی نہیں دی۔ اس کے علاوہ منیش پانڈے نے 113 گیندوں میں 15 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 135 رن کی شاندار سنچری بنائی۔ دہلی کے انم ت چند نے بھی بلے سے اہم کردار ادا کیا اور اپنی 54 رن کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان منوج تیواری نے 36 رن بنائے۔ انہوں نے 26 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔ کیدار جادھو صفر پر جبکہ سنجو سیمسن اور اسٹورٹ بننی ایک ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔

...


Advertisment

Advertisment