Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 02:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آئی پی ٹی ایل میں فیڈرر کی ٹیم میں شامل ہو کر پرجوش ہوں :ثانیہ

 

حیدرآباد29اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)ڈبلیوٹی اے فائنل ڈبلز خطاب سمیت اس سال کئی بڑے مقابلہ جیتنے سے حوصلہ افزاء ملک کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ اب انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس کیلئے تیاری کر رہی ہیں جس میں وہ عظیم سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر کی ٹیم میں ہیں۔ثانیہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اس علاقے کیلئے بہت اچھی بات ہے کہ ٹینس کے بڑے بڑے کھلاڑی ہندوستان میں آکر کھیل رہے ہیں۔میں ذاتی طور پر بہت حوصلہ افزاء ہوں کہ میں اس ٹیم میں ہوں جس میں راجر فیڈرر ہے۔مقابلے کا خاکہ بہت اچھا ہے، لگتا ہے کہ کھیل کے شائقین کو یہ پسند آئے گا۔ آئی پی ٹی ایل میں ہندوستان سمیت چار فرنچائزی اگلے ماہ ہونے والے اس مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔مقابلہ میں راجر فیڈرر کے علاوہ نوواک جوکووچ اینڈی مرے اور پیٹ سمپراس وغیرہ بڑے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ثانیہ نے زمبابوے کی کارا بلیک کے ساتھ مل کر باوقار ڈبلیوٹی اے ٹور خطاب جیتا۔انہوں نے یو ایس اوپن میں مکسڈ ڈبلز خطاب جیتنے کے علاوہ ایشیائی کھیلوں میں مکسڈ ڈبلز میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ثانیہ نے کہا کہ میں نے اس سال گرینڈسلیم جیتا اور ڈبلیوٹی اے چیمپئن شپ جیتی ۔ اس لئے میں نمبر ایک بننے کی کوشش کروں گی امید ہے کہ اگلے سال ایسا ہوگا۔

...


Advertisment

Advertisment