Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:01 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ٹیم انڈیا میں اب واپسی ممکن نہیں:یوراج

 

نئی دہلی 29 اکتوبر (یو این آئی) عالمی کپ فاتح ٹیم کا اہم حصہ رہے بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اب انہیں کبھی بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے کا موقع نہیں ملے گا لیکن پھر بھی انہوں نے امید کا دامن نہیں چھوڑا ہے۔قومی ٹیم میں واپسی کے لیے مسلسل کوشش کر رہے یوراج نے وژڈن انڈیا کے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ شاید اب مجھے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کبھی واپسی کرنے کا موقع نہ ملے لیکن پھر بھی میں نے امید نہیں چھوڑی ہے اور میں اپنی ا طرف سے کوششیں جاری رکھوں گا ۔سال 2011 آئی سی سی عالمی کپ فاتح ٹیم میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت مین آف دی سیریز رہے یوراج نے کہا کہ میں نے گزشتہ تین سال میں بہت ہی مشکل وقت دیکھا ہے۔ خاص طور پر ٹیم انڈیا میں واپسی کا ہدف کافی مشکل رہا ہے ۔ یووراج کو دسمبر 2013 میں جنوبی افریقہ کے دورے میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے آخری بار ٹیم انڈیا کی جانب سے اپریل میں آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ میں میچ کھیلا تھا اس میچ میں انہوں نے صرف ایک نصف سنچری بنائی تھی ۔ یووراج کو فائنل میں سری لنکا کے خلاف اپنی بے حد سست اننگز کیلئے نکتہ چینی کا شکار بھی ہونا پڑا تھا۔ یوراج نے کہا یہ بہت مایوس کن ہوتا ہے جب آپ ٹیم کا حصہ نہیں ہوتے ہیں ۔گزشتہ سال میں نے بہت اتار چڑھاؤدیکھے ہیں لیکن ٹیم میں منتخب کیا جانا میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ امید کرتا ہوں کہ سب بہتر ہوگا اور مجھے دوبارہ منتخب کر لیا جائے گا لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو زندگی بہت مایوس کن ہو جائے گی۔ اس لئے میں اپنی طرف سے صرف کوشش ہی کر سکتا ہوں ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اگر انہیں عالمی کپ ٹیم میں ایک بار پھر کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو یہ ایک بہترین کہانی جیسا ہو گا لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو وہ اس حقیقت کو تسلیم کر لیں گے۔ اپنی کینسر جیسی بیماری پر ہندوستانی کرکٹر نے کہا کہ کینسر سے میری زندگی بدل گئی۔ میں نے زندگی میں کامیابی دیکھی اور پھر اچانک اس نے کروٹ لے لی۔ میں اپنی زندگی کے لیے لڑ رہا تھا لیکن یہ کافی دلچسپ کہانی ہے۔ اس لیے میں جتنا ہو سکے مثبت رہنا چاہتا ہوں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ پھر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں ۔یوراج نے ساتھ ہی تسلیم کیا کہ آج کے وقت میں بھلے ہی آپ کی کارکردگی اچھی ہو لیکن عالمی کپ کے لیے آپ قومی ٹیم میں جگہ بنا پائیں گے یہ طے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کافی تشویش ہے کیونکہ عالمی کپ نزدیک ہے اور گھریلو کرکٹ میں بہت زیادہ موقع نہیں ہے جو ٹیم میں آپ کی جگہ یقینی کر سکے۔ اس لئے آپ کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ میں تو صرف خود کو تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ فی الحال یوراج دلیپ ٹرافی میں کھیل رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے موہالی میں یوراج نے نارتھ زون کیلئے سیمی فائنل میں کھیلا تھا جو آئی پی ایل کے بعد ان کا پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ انہوں نے یہاں ایک اننگز میں 47 رن بنائے تھے۔ بتیس سالہ بلے باز نے کہا کہ میری فٹنس پہلے سے بھی بہتر ہو گئی ہے۔ میں نے بہت ہی سخت ٹریننگ کی ہے۔ میں گزشتہ دو برسوں سے ٹریننگ کر رہا ہوں۔ میں اچھی حالت میں ہوں جیسا کہ میں 2011 کے ورلڈ کپ کے دوران تھا۔ اس بات کا میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں لیکن میں انتخاب کو لے کر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں ۔

...


Advertisment

Advertisment