Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:22 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

انڈیا اے۔سری لنکا پریکٹس میچ آج، تیواری کریں گے قیادت

 

روہت ، پانڈے اور کلدیپ یادو کے پاس چھاپ چھوڑنے کا موقع، پرویز رسول پر نگاہیں

ممبئی29اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) منوج تیواری کی قیادت والی انڈیا اے کی ٹیم کل یہاں ون ڈے سیریز سے پہلے ون ڈے پریکٹس میچ میں جب سری لنکا کا سامنا کرے گی جو نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا موقع ہو گا۔کرکٹ کلب آف انڈیا کے بریبون اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ روہت شرما کو بھی پریکٹس کا موقع دے گا جو انگلی میں فریکچر اور کندھے کی چوٹ سے نکل رہے ہیں۔یہ ان کے پاس اپنی فٹنس ثابت کرنے اور سری لنکا کے خلاف آخری دو میچوں کیلئے دعویداری پیش کرنے کا موقع بھی ہوگا۔ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے مڈل آرڈر کے جارحانہ بلے باز مہاراشٹر کے کیدار جادھو کے پاس خود کو اوپنر کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کا موقع ہے۔دہلی کے انمکت چند بھی اس ماہ کی شروعات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو پریکٹس میچوں میں ناٹ آوٹ 79اور 101رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ایک بار پھر اپنی صلاحیت دکھانے کو بے تاب ہوں گے۔ آل راؤنڈر میں کرناٹک کے اسٹورٹ بننی اور جموں و کشمیر کے پرویز رسول کی نظریں محدود اوورز کی قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے دعوی پیش کرنے پر ٹکی ہوں گی۔ ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو قومی ٹیم میں آل راؤنڈر کی ضرورت ہے اور ایسے میں سندیپ پاٹل کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی ان دونوں آل راؤنڈروں کی کارکردگی پر خصوصی طور پر توجہ دے گی۔یہ میچ کرناٹک کے منیش پانڈے اور اتر پردیش کے چائنامین اسپنر کلدیپ یادو جیسے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی اپنی چھاپ چھوڑنے کا اچھا موقع ہو گا۔زخمی محمد سمیع کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں شامل دھول کلکرنی کو نئی گیند کے علاوہ آخری اوورز میں بھی اپنی کارکردگی سے متاثر کرنا ہوگا۔مہمان ٹیم کو بھی دو نومبر کو کٹک میں عالمی چمپئن ہندوستان کے خلاف شروع ہو رہی ون ڈے سیریز سے پہلے واحد پریکٹس میچ میں اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہو گا۔انجیلو میتھیوز کی قیادت والی ٹیم اس واحد پریکٹس میچ کا مکمل فائدہ اٹھانے کے ارادے سے اترے گی۔سری لنکا کے کھلاڑیوں کو اچانک منعقد ہوئی اس سیریز کی تیاری کیلئے کافی وقت نہیں ملا ہے اور ٹیم کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر یہاں آئی ہے جس میں فاسٹ بولر لستھ ملنگا بھی شامل ہیں۔ممبئی کے ناظرین کو کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو آخری بار دیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ فروری-مارچ 2015میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد انکے ون ڈے میچوں میں کھیلنے کا امکان کافی کم ہے۔ٹیم اس طرح ہے ۔انجیلو میتھیوز(کپتان)، کشال پریرا، تلک رتنے دلشان، اپل تھرنگا، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، اشان پرینجن، نروشن ڈکویلا، تشارا پریرا، نوان کلشیکھرا، دھممکا پرساد، لاہرو گماگے، چترنگ ڈی سلوا، سیکگا پرسنا اور سورج رندیو۔انڈیا اے۔منوج تیواری (کپتان)، انمکت چند، منن ووہرا، کرون نائر، روہت شرما، کیدار جادھو، سنجو سیمسن، پرویز رسول، کرن شرما، اسٹورٹ بننی، دھول کلکرنی، جنسپریت بمراہ، منیش پانڈے اور کلدیپ یادو۔

...


Advertisment

Advertisment