Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

رابن بشٹ نے بچائی سنٹرل زون کی لاج

 

دلیپ ٹرافی فائنل میں پہلے بلے بازی کے فیصلے کومڈل آرڈر کے بلے بازوں نے کچھ حد صحیح ٹھہرایا،فیض فضل ،اشوک منیریا،پیوش چاؤلہ اور گھوش نے دکھائے جوہر

نئی دہلی 29 اکتوبر (یو این آئی) رابن بشٹھ (79) کی نصف سنچری اور دیگر بلے بازوں کی اہم شراکت داری کی بدولت سنٹرل زون نے بدھ کو دلیپ ٹرافی فائنل کے پہلے دن جنوبی زون کے خلاف سات وکٹ پر 237 رن کا اسکور بنا لیا ۔ فیروز شاہ کوٹلہ پر کھیلے جا رہے فائنل میچ کے پہلے دن سنٹرل زون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد دن کا کھیل ختم ہونے تک سنٹرل زون نے بلے بازوں کے درمیان کچھ اہم شراکت داریوں کی بدولت 87 اووروں میں سات وکٹ پر 237 کا اسکور بنا لیا۔ مشرقی زون کے اب تین وکٹ محفوظ ہیں اور بلے باز ارندم گھوش ناٹ آؤٹ 32 رن پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اگرچہ وسطی زون کی شروعات توقع کے مطابق نہیں رہی اور اس کا پہلا وکٹ جلج سکسینہ کی شکل میں صرف 25 رن کے اسکور پر گر گیا۔ وہ محض 02 رن بنا کر ونے کمار کی گیند پر دنیش کارتک کو کیچ تھما بیٹھے۔ یہ حریف ٹیم کی گیندبازی کا ہی کمال کہا جا سکتا ہے کہ جلج کو 02 رن بنانے میں 43 گیندیں خرچ کرنی پڑیں۔ سلامی بلے باز فیض فیصل نے محتاط انداز میں کھیلا اور 127 گیندوں میں سات چوکے لگا کر 49 رن بنائے۔ فیصل کو بابا اپراجیت نے اپنی گیند پر آؤٹ کیا۔ فیصل 90 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیم صرف چار رن ہی جوڑ پائی تھی کہ 94 کے اسکور پر پھر چوتھے نمبر کے بلے باز نمن اوجھا صرف 04 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔نمن کو اپراجیت نے ونے کمار کے ہاتھوں کیچ کراکر سنٹرل زون کو تیسرا جھٹکا دیا۔ لیکن رابن بشٹھ نے پھر بہترین نصف سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کو بہتر اسکور تک پہنچایا۔ انہوں نے 153 گیندوں میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بشٹھ نے فیصل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے اہم 65 رن کی شراکت بھی ادا کی۔ اس کے علاوہ بشٹھ نے اشوک مناریا کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 68 رن کی رفاقت نبھائی جبکہ چھٹے وکٹ کے لیے گھوش کے ساتھ 22 رن کی شراکت نبھا ر اہم تعاون دیا۔ پیوش نے گھوش کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 52 رن کی اہم شراکت ادا کی لیکن ساوتھ زون کے لئے مصیبت بن چکے بشٹھ کو پھر پرگیان اوجھا نے چھٹے بلے باز کے طور پر آؤٹ کر کے ٹیم کو کچھ راحت پہنچائی۔ اوجھا نے بشٹھ کو متھن منہاس کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیجا۔ منریا نے 64 گیندوں میں سات چوکے لگا کر 37 رن بنائے جبکہ کپتان پیوش چاولہ نے 30 رن بنائے۔ مہیش راوت صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ساوتھ زون کی جانب سے اپراجیت نے چھ اوور میں 26 رن دے کر سب سے زیادہ دو وکٹ لیے جبکہ ونے کمار، ایچ ایس شرت، پرگیان اوجھا،شریس گوپال اورہنما وہاری نے ایک ایک وکٹ لیے۔

...


Advertisment

Advertisment