Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 10:12 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ثانیہ نے اپنی کامیابی ملک کے نام وقف کی، نمبر ایک کھلاڑی بننے کا ہدف

 

صدرجمہوریہ نے دی مبارکباد

حیدرآباد 28 اکتوبر (یو این آئی) کریئر کی سب سے بہترین ٹینس کھیل رہی ڈبلیو ٹی اے خواتین ڈبلز چیمپئن ثانیہ مرزا نے منگل کو یہاں اپنا خطاب ملک کو منسوب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب نمبر ون بننے کے مقصد کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ پہلی بار ڈبلیو ٹی اے فائنلس کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی خطاب جیتنے والی ثانیہ نے یہاں اپنی ٹینس اکیڈمی میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ میں اس وقت اپنے کریئر کی سب سے بہترین ٹینس کھیل رہی ہوں اور اب میرا مقصد صرف نمبر ون بننا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اگلے سال میں نمبر ون کے ہدف کو حاصل کر لوں گی اور اس فارم کے ساتھ مسلسل آگے بڑھتی رہوں گی۔ دو بار کی گرینڈ سلیم چمپئن نے کہا کہ سال 2010 میں تو میں کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ لیکن اب 2014 ہے اور میں بہترین کھیل رہی ہوں ۔کسی کھلاڑی کی زندگی میں کبھی بھی کچھ ہو سکتا ہے۔ میں اپنی موجودہ فارم سے بے حد خوش ہوں۔ملک کی چوٹی کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ہم وطنوں ، وزیراعظم نریندر مودی اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ثانیہ نے امجھے بہت خوشی ہوئی جب وزیر اعظم نے میری کامیابی کےلئے پیغام دیا۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی بھی میری حمایت کرتے ہیں۔ ایک ریاست کی برانڈ امبیسڈر ہونے کے ناطے مجھے خوشی ہے کہ میں اس ریاست کی تشہیر کررہی ہوں۔ ثانیہ نے خاص طور سے مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایک بہترین انسان ہیں۔ میں ان سے دو مرتبہ مل چکی ہوں اور پھر بھی انہوں نے کئی مرتبہ میرے لئے ٹویٹ کیا ہے جو کافی حوصلہ افزا ہے۔ میں جب بھی جیت حاصل کرتی ہوں وزیراعظم میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ ثانیہ نے اپنی کامیابی کو ملک کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ایسے لوگوں کو فراموش کرچکی ہیں جنہوں نے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے تھے۔ ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ کامیابی کا کوئی راز نہیں ہوتا اس کے لئے آپ کو مسلسل محنت کرنی پڑتی ہے ۔ ٹینس ایک بہترین کھیل ہے جو آپ کو لڑنا سکھاتا ہے۔ ثانیہ نے اس سال ایشیاڈ میں مکسڈ ڈبلز کا طلائی تمغہ اور گرینڈ سلیم میں مکسڈ ڈبلز کا خطاب بھی جیتا ہے۔ دوسری جانب صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ملک کی چوٹی کی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ڈبلیو ٹی اے فائنلس ٹورنامنٹ میں خطاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔صدر نے منگل کو دیئے گئے اپنے مبارکباد ی پیغام میں کہا کہ میں اس بات سے انتہائی خوش اور فخر محسوس کررہا ہوں کہ آپ نے ڈبلیو ٹی اے فائنلس کا خطاب جیت لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ثانیہ آپ اس ملک کی نوجوان نسل کے لئے مشتعل رہا ہیں۔ پورا ملک اور آپ کا کنبہ آپ کی اس غیرمعمولی کامیابی کا جشن منانے کے لئے ایک ہوگئے ہیں۔ میں آپ کو مستقبل کے لئے اپنی نیک تمنائیں دیتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی اپنی کامیابیوں کے سلسلہ کو جاری رکھیں۔ثانیہ نے اپنی جوڑی دار زمبابوے کی کارا بلیک کے ساتھ اتوار کو سیہو وئی اور پینگ شوائی کی جوڑی کو یکطرفہ انداز میں ہراکر خواتین ڈبلز کا مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔ ملک کی ٹینس کی چوٹی کی کھلاڑی کے لئے یہ اس لحاظ سے بھی ایک بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔اس درمیان ثانیہ نے بھی سوشل نیٹورکنگ سائٹ پر اہل وطن کااس محبت اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا ہے ۔ثانیہ نے مزید کہا کہ میں اپنی اس کامیابی اور اہل وطن سے ملنے والی محبت اور حمایت سے بہت خوش ہیں۔ یہ بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment