Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:21 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہاشم آملہ نے کوہلی کو نمبر تین پر پہنچایا

 

دبئی، 28 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی کو آئی سی سی کی منگل کو جاری تازہ ون ڈے رینکنگ میں ایک مقام کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب وہ کھسک کر نمبر تین پر پہنچ گئے ہیں۔ون ڈے کی سب سے سرفہرست بیٹنگ رینکنگ میں وراٹ 853 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر تین پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے انہیں پیچھے کرکے نمبر دو کا مقام حاصل کرلیا۔ ہاشم آملہ کے 855 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔ آملہ اور کوہلی کے بیچ صرف دو پوائنٹس کا ہی فاصلہ ہے۔اگرچہ وراٹ کے پاس پھر سے درجہ بندی میں اوپر آنے کا موقع ہوگا ۔ اگلے ماہ دو نومبر سے سری لنکا کے خلاف شروع ہو رہی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں وراٹ اپنی کارکردگی سے درجہ بندی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ وراٹ ابتدائی تین میچوں میں کپتان ہوں گے۔ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی ون ڈے بلے بازوں میں اپنے چھٹے مقام پر برقرار ہیں جبکہ سلامی بلے باز شکھر دھون کو بھی ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں لیکن درجہ بندی میں دنیا کے سرفہرست 10 بلے بازوں میں ہندوستان کے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرس نمبر ایک پر برقرار ہیں۔ ڈیولیرس کے 883 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ون ڈے گیند بازوں کی فہرست میں ہندوستان کے آل راونڈر رویندر جڈیجہ اور بھونیشور کمار بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے سعید اجمل نمبر ایک گیندباز کی پوزیشن پر برقرار ہیں ۔دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی ہے، دونو ں اننگز میں سنچریاں بنانے والے یونس خان چار درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔دبئی ٹیسٹ میں ا سٹریلیا کو 221 رنز سے ہراکر پاکستان ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبرپر ا گیا۔میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے یونس خان ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں واپس ا گئے،چار درجے ترقی حاصل کرنے کے بعد اب وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،کپتان مصباح الحق دسویں سے گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے۔اسد شفیق 21ویں ،اظہر علی 27ویں اور دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 80 گیندوں پر سنچری داغنے والے سرفراز احمد 38ویں نمبر پر پہنچ گئے۔اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے بھی 14 درجے ترقی پاکر 52 واں نمبر حاصل کرلیا،سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلی اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیلولیئرز کی دوسری پوزیشن ہے۔بولنگ میں ڈیل اسٹین بدستور پہلے نمبر پر ہیں ،رائن ہیرس دوسرے اوررنگنا ہیراتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے ہیرو ذوالفقار بابر 46 درجے ترقی کے بعد 51 ویںاور ڈبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ 62 ویں نمبر پر ہیں۔پابندی کا شکار سعید اجمل اب بھی ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بالر ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment