Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

دلیپ ٹرافی فائنل مقابلہ

 

سنٹرل زون اور ساوتھ زون میں زبردست مقابلہ متوقع

نئی دہلی 28 اکتوبر (یو این آئی) دلیپ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں سنٹرل زون کی مضبوط بلے بازی اور جنوبی زون کی خطرناک گیندبازی کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ دلیپ ٹرافی کے تحت بدھ کو قومی دارالحکومت میں جب سنٹرل زون اور جنوبی زون کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف فائنل مقابلہ کھیلنے اتریں گی تو دونوں ہی ٹیموں کے کئی نوجوان کھلاڑیوں کی نگاہ اپنی کارکردگی سے قومی سلیکٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے پر رہے گی۔ اس کے برعکس کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اب قومی ٹیم سے باہر چل رہے ہیں اور واپسی کے لئے محنت کر رہے ہیں۔ سنٹرل زون کے کپتان پیوش چاولہ ٹیم کے سب سے زیادہ بین الاقوامی تجربہ حامل کھلاڑی ہیں، دوسری طرف جنوبی زون میں کئی کھلاڑی بین الاقوامی تجربہ حامل ہیں۔ دونوں ہی ٹیموں میں لیکن کئی ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں حال ہی میں قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا، اگرچہ یا تو وہ میچ کھیلنے نہیں اتر سکے یا بہت کم میچوں میں انہیں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملا۔

ایسے کھلاڑیوں میں سینٹرل زون کے اسپن گیندباز کلدیپ یادو، فاسٹ بولر پنکج سنگھ، ایشور پانڈے اور جنوبی زون سے آل راونڈر کھلاڑی اسٹورٹ بننی ہیں۔سنٹرل زون کے سلامی بلے باز رابن اتھپا اور وکٹ کیپر دنیش ارت جہاں گھریلو مقابلوں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے بااثر کارکردگی کے بل پر قومی ٹیم میں واپسی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں، وہیں فاسٹ بولر ونے کمار اور اسپن گیند باز پرگیان اوجھا کبھی باہر تو کبھی اندر ہوتے رہے ہیں۔ ویسے فائنل میچ میں مقابلے کے لحاظ سے دیکھا جائے تو سنٹرل زون جہاں اپنے بلے بازوں پر انحصار کرے گا، وہیں جنوبی زون بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں بے حد متوازن نظر آ رہی ہے۔ سیمی فائنل مقابلے میں سنٹرل زون کے تین بلے بازوں نے جہاں سنچری کھیلی، جس میں نمن اوجھا کی ڈبل سنچری بھی شامل ہیں، وہیں تین بلے بازوں نے نصف سنچری سے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی۔ سنٹرل زون تاہم بولنگ میں اتنا دھاردار نظر نہیں آ رہا پنکج سنگھ اور کلدیپ یادو کو قومی ٹیم کا کیپ تو ملا پر میدان میں اپنا اپنا ہنر دکھانے کا موقع نہیں ملا۔ سنٹرل زون کا اہم اٹیک ایشور پانڈے، پیوش چاولہ اور کرن شرما ہیں، اگرچہ وہ بھی خاص متاثر نہیں کر سکے ہیں۔ دوسری طرف جنوبی زون کے پاس رابن اتھپا جیسا انتہائی فارم میں چل رہا بلے باز ہے تو آئی پی ایل میں اپنا دم دکھا چکے منیش پانڈے اور مسلسل کارکردگی کرنے والے دنیش کارتک ہیں۔ گیند بازی میں بننی نے حال میں حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فارم دکھائی ہے۔ جنوبی زون کے پاس بننی کے ساتھ تجربہ کار پرگیان اوجھا کا دوہرا اسپن اٹیک ہے تو ونے کمار اور ایچ ایس شرت نے بھی اچھی فارم دکھائی ہے۔

...


Advertisment

Advertisment