Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:54 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اے ایم یو کی گیمس کمیٹی کے زیرِ اہتمام کراس کنٹری ریس کا انعقاد

 

علی گڑھ، 27؍اکتوبر(ایس ٹی بیورو) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی گیمس کمیٹی کے ایتھلیٹکس کلب کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید تقریبات کے تحت امن و اتحاد کو وقف کراس کنٹری ریس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی اور شہر کے ا سکولوں کے طلبأ و طالبات نے حصہ لیا۔یہ ریس یونیورسٹی کے ایتھلیٹک میدان سے شروع ہوکر تقریباً ساڑھے سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے یونیورسٹی سرکل، ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ، کٹھ پلا، تصویر محل، شمشاد مارکیٹ اور حبیب ہال ہوتے ہوئے ایتھلیٹک میدان پر واپس آکر ختم ہوئی۔ اس ریس کو مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی علی گڑھ مسٹر موہت اگروال نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اعزازی مہمان کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مسٹرآل حیدر موجود تھے۔تقسیمِ انعامات کی تقریب میں وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ ( ریٹائرڈ)، آر اے ایف کمانڈینٹ انل کمار دھیانی، پروفیسر ایمریٹس پروفیسر جاوید علی خاں اور گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر محمد شعیب ظہیر نے کھلاڑیوں کو انعامات سے سرفراز کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جنرل شاہ نے کہا کہ اے ایم یو کی کھیل کے میدان میں سنہری تاریخ رہی ہے جس کی تجدید کی ضرورت ہے۔انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ کھیلوں میں سرگرم حصہ لیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد سے یقینی طور پر امن و اتحاد کے پیغام کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔پروفیسرجاوید علی خاں نے کہا کہ ایتھلیٹکس کو سبھی کھیلوں کی ماں کہا جاتا ہے اور ایک اچھے کھلاڑی کے لئے ضروری ہے کہ وہ جسمانی طور پر ایک دم صحت مند ہو۔ انہوں نے آرگنائزرس سے کہا کہ وہ یونیورسٹی سے زیادہ سے زیادہ ایتھلیٹ پیدا کریں۔ایتھلیٹکس کلب کے صدر ڈاکٹر شاہ عالم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض مسٹر مظہر القمر نے انجام دئے۔ پروگرام کے انعقاد میں ایتھلیٹک کوچ مسٹر حامد علی کا اہم رول رہا۔انڈر19زمرے میں پہلا انعام چیتن کمار، دوئم امر جیت اور سوئم دھریج سنگھ نے حاصل کیا جبکہ19سال سے زائد عمر کے زمرے میں رام سنگھ کو اول، وپن کمارکو دوئم اور پشپ راج کوسوئم انعام سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ دونوں زمروں میں13-13طلبأ کو حوصلہ افزائی کے انعامات سے سرفراز کیاگیا۔ قومی سطح کے مقابلہ میں اے ایم یو ایتھلیٹ کھلاڑی کماری نیرج و اورنگ زیب کو بھی سرفراز کیاگیا۔

...


Advertisment

Advertisment