Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

زخمی شمی سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر

 

نئی دہلی، 27 اکتوبر (یو این آئی) تیز گیند باز محمد شمی چوٹ کی وجہ سے اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی گھریلو سیریز کے ابتدائی تین ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم انڈیا سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے پیر کو ریلیز میں بتایا کہ ہندستان اور سری لنکا کے خلاف دو نومبر سے شروع ہو نے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں سے شمی کو چوٹ کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر کیا گیا ہے ان کی جگہ دھول کلکر نی کو موقع دیا گیا ہے بورڈ نے شمی کی چوٹ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ اگرچہ تجربہ کے معاملے میں دھول کافی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ شمی جہاں 36 ون ڈے میں 68 وکٹ لے چکے ہیں وہیں دھول نے ابھی تک اس فارمیٹ میں ایک بھی وکٹ نہیں لیا ہے۔ دھول نے ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف ہندستانی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ لیکن اس دوران وہ کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔لیکن گھریلو کرکٹ میں ان کا کافی اچھا ریکارڈ ہے اور وہ 188 فرسٹ کلاس وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔ہندستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے پریکٹس میچوں میں بھی دھول نے اچھا مظاہرہ کیا تھا اور دو میچوں میں چار وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ حال ہی میں دلیپ ٹرافی میں انہوں نے ویسٹ زون کی جانب سے کوارٹر فائنل میں 90 پر سات وکٹ لئے تھے۔ ویسے یہ مانا جا رہا ہے کہ ٹیم انڈیا سری لنکا کے خلاف تیز گیند بازوں کے بجائے اسپن پر زیادہ بھروسہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز سیریز سے باہر رہے آف اسپنر روی چندرن اشون بھی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ ابتدائی تین میچوں میں مہندر سنگھ دھونی کو پہلے ہی آرام دیا جا چکا ہے ایسے میں وراٹ کوہلی کپتان کے کردار میں ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے اپنے کرکٹ بورڈ کے ساتھ ادائیگی تنازعہ کی وجہ سے کیریبین ٹیم درمیان میں ہی دورہ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد سری لنکا کو ان کے مقام پر بلایا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کٹک میں دو نومبر کو ہو گا۔

...


Advertisment

Advertisment