Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:46 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

تاج الاسلام کی خطرناک گیند بازی سے بنگلہ دیش نے زمبابوے کو روندا

 

بنگلہ دیش کے ٹسٹ تاریخ میں ایک اننگ میں آٹھ وکٹ لینے والے پہلے گیند باز تاج الاسلام کو مین آف دی میچ

میرپور، 27 اکتوبر (یو این آئی)لیفٹ آرم اسپنر تاج الاسلام (39 رن پر آٹھ وکٹ)کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے مہمان ٹیم زمبابوے کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن بے حد دلچسپ نشیب و فراز والے کھیل میں تین وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسری اننگ میں پینتیس اعشاریہ پانچ اوور میں صرف 114 رن پر آؤٹ کردیا اور جس کے بعد اسے جیت کے لئے 101 رن کا نشانہ ملا۔حالانکہ اسے حاصل کرنے میں بنگلہ دیش کے بھی پسینے چھوٹ گئے۔ اس نے 33 اعشاریہ تین اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 101 رن بناکر میچ جیت لیا۔بنگلہ دیش کے ٹسٹ تاریخ میں ایک اننگ میں آٹھ وکٹ لینے والے پہلے گیند باز تاج الاسلام کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔تاج الاسلام نے پہلی اننگ میں تیرہ اوور میں بیالیس رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا تھا لیکن دوسری اننگ میں انہوں نے قہر برساتے ہوئے سولہ اعشاریہ پانچ اوور میں انتالیس رن دے کر آٹھ وکٹ حاصل کئے۔میچ کے تیسرے دن کل سترہ وکٹ گرے۔ زمبابوے نے اس سے قبل اپنے گزشتہ روز کے اسکور بغیر کسی نقصان کے پانچ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ لیکن تاج الاسلام کے کرشمے نے مہمان ٹیم کو 114 رن پر ڈھیر کردیا۔ کپتان برانڈن ٹیلر نے ساٹھ گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ پینتالیس رن کی اننگ کھیلی۔زمبابوے نے اپنے پانچ وکٹ اٹھاون رن کے مجموعی اسکور تک گنوادیئے تھے۔ سب سے آخری پانچ وکٹ بائیس رن کے اضافے پر گنوائے۔سکندر رضا نے پچیس ، یو سی سیباندہ نے چودہ، راجس چکاویہ نے دس اور کریک ارون نے دس رن کا تعاون دیا۔جیت کے لئے 101 رن کے نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی شروعات نہایت ناقص رہی۔ اس کے تین سرفہرست بلے باز صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ تمیم اقبال، شمس الرحمان اور مومن الحق کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔محمود اللہ (28)اور شکیب الحسن (15) نے ٹیم کے اسکور کو چھیالیس رن پر پہنچایا۔لیکن اس کے بعد بنگلہ دیش نے ایک کے بعد ایک کئی وکٹ گنوادیئے اور سات وکٹ پر بیاسی رن ہوگیا۔ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ زمبابوے کوئی معجزہ کارکردگی کے ساتھ میچ جیت جائے گی۔ لیکن بنگلہ دیش نئے بالآخر کامیابی حاصل کی۔ زمبابوے کی جانب سے ایلٹن چکمبرا نے اکیس رن پر چار وکٹ اور پہلی اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کرنے والے تناشے پینی ینگارا نے تیس رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔ مختصر اسکور:زمبابوے :240 اور 114،بنگلہ دیش:254 اور سات وکٹ پر 101 رن۔

...


Advertisment

Advertisment