Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:42 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

شین وارن کی ستائش پر یاسر شاہ خوش

 

دوبئی،25 اکتوبر (یو این آئی)آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوان گیند باز یاسر شاہ نے سرکردہ لیگ اسپنر شین وارن کے ذریعہ تعریف کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 66 رنز کے عوض 3 شکار کیے۔ سعید اجمل کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کیریئر کی شروعات کا موقع پانے والے28 سالہ لیگ اسپنرکی بولنگ کو سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سراہا ہے ۔ سابق آسٹریلیائی اسٹار کو اپنا آئیڈل قرار دینے والے یاسر شاہ نے کہا کہ میں نے ان کی ویڈیوز دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے، وارن نے اپنے ٹوئٹ میں یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے ان کی بولنگ دیکھنا اچھا لگا جس میں بہت طاقت تھی۔ انھوں نے گیند کی رفتار کو بھی عمدگی سے استعمال کیا، اس بابت جب میڈیا نے یاسر شاہ سے استفسار کیا تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے شین وارن کو ٹی وی اسکرینز میں دیکھ کر لیگ بریک بولنگ شروع کی تھی۔ لندن سے میرے دوست ان کی ویڈیوز خاص کر بھیجا کرتے تھے، میں انھیں روزانہ دیکھتا اور ان کی نقل کرنے کی کوشش بھی کرتا تھا، وارن عظیم بولر اور میرے آئیڈیل ہیں۔ ٹیسٹ ڈیبیو کا ذکر کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ میں اس موقع پر کچھ نروس تو تھا لیکن جلد ہی نارمل ہوتے ہوئے اپنے منصوبے کے تحت بولنگ شروع کر دی، یہ میرے لیے بڑا موقع ہے، میں نے ایک لائن اور لینتھ پر توجہ دیتے ہوئے اپنا کام شروع کیا، میں نے ایک اسپاٹ کو اپنا ہدف بنائے رکھا۔ اس دوران تمام سینئر کھلاڑیوں نے مجھے لائن اور لینتھ برقرار رکھنے کی ترغیب دی اور ہمہ وقت حوصلہ افزائی کی۔ یاسرشاہ نے مزید کہا کہ میں آسٹریلوی سنچری میکر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ ملنے پر بہت خوش ہوا کیونکہ اس وقت ہمیں اس کی اشد ضرورت تھی، وہ خاصا تیز کھیل رہے تھے۔ یاسر نے مزید کہا کہ ہر ایک نے مجھے مشورے دیے، خاص کر یونس خان اور مصباح الحق نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ 14 برس بعد قومی ٹیم میں شامل ہونے والے پہلے ریگولر لیگ اسپنر ہیں۔ ان سے قبل 2000 میں دانش کنیریا نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 61 میچوں میں 261 وکٹیں لینے کے بعد اب اسپاٹ فکسنگ کے سبب پابندی کا شکار ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment