Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

شکیب الحسن کے چھکے نے زمبابو ے کو سمیٹا

 

میرپور، 25 اکتوبر (یو این آئی)لیفٹ آرم اسپنر شکیب الحسن (59)رن پر چھ وکٹ کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن سنیچر کو 240 رن پر محدود کردیا ہے۔تنازعات اور پابندی سے نجات حاصل کرنے کے بعد سکیب الحسن نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی اور بارہویں مرتبہ اپنے کیریر میں ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔شکیب الحسن نے چوبیس اعشاریہ پانچ اوور میں انسٹھ رن پر چھ وکٹ حاصل کئے جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم پچھہتر اعشاریہ پانچ اوور میں 240 رن پر محدود ہوگئی۔زمبابوے کے کئی بلے بازوں نے شاندار شروعات کی لیکن سلامی بلے باز سکندر رضا (اکیاون)کو چھوڑ کر دیگر کوئی بلے باز اپنی اننگ کو طویل نہیں کرسکا۔سکندر رضا نے محتاط بلے بازی کرتے ہوئے 122 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری بنائی۔ کپتان برینڈن ٹیلر نے اٹھائیس، الٹن چی گمبرا نے 29 ، کریگ ارونگ نے 34 اور وکٹ کیپر راجرس چکابا نے 25 رن کا تعاون دیا۔بنگلہ دیش نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک تمیم اقبال (5)کا وکٹ کھونے کے ساتھ ستائیس رن بنالئے ہیں۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر شمس الرحمان (8)اور مومن الحق چودہ رن بناکر کریز پر موجود تھے۔

...


Advertisment

Advertisment