Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سائنا کی ہار کے ساتھ ہندوستانی چیلنج ختم

 

پیرس، 25 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی ٹاپ کھلاڑی سائنا نہوال ایک بار پھر چین کی دیوار پار نہیں کر سکیں، پانچویں سیڈ سائنا کو دوسری سیڈ چین کی شجیان وانگ سے فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو 19۔21، 21۔19، 15۔21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سائنا کی ہار کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کوارٹر فائنل میں ہی ختم ہو گیا ہے ۔ سائنا سے پہلے دولت مشترکہ کھیلوں کے طلائی فاتح پروپلی کشیپ بھی کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر باہر ہوگئے تھے ۔ شجیان نے سائنا سے میراتھن مقابلہ ایک گھنٹے 10 منٹ میں جیتا اور ہندستانی کھلاڑی کے خلاف کیریئر ریکارڈ 5۔5 سے برابر کر لیا ۔ شجیان اس سال سائنا کو حال میں ڈنمارک اوپن اور مارچ میں آل انگلینڈ چمپئن شپ میں ہرا چکی ہیں۔ سائنا نے جون میں چینی کھلاڑی کو آسٹریلین اوپن میں ہرایا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ مسلسل دو بار شجیان سے ہار گئی ہیں ۔سائنا اور شجیان کے درمیان مقابلہ کانٹے کا رہا ، لیکن فیصلہ کن موقعوں پر بازی مار کر چینی کھلاڑی نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔سائنا کے پاس پہلے گیم میں جیت حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا جب وہ 14۔8 اور 17۔13 کی برتری بنا چکی تھیں لیکن شجیان نے مسلسل چھ پوائنٹس لے کر اسکور 19۔17 کر دیا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پھر زبردست جدوجہد ہوئی لیکن چینی کھلاڑی 21۔19 سے یہ گیم جیتنے میں کامیاب رہیں ۔ دوسرے گیم میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان برابری کا مقابلہ ہوا اور سائنا کے پاس ایک وقت 15۔14 کی برتری تھی۔ شجیان نے پھر لگاتار چار پوائنٹس لے کر اسکور 18۔15 کر دیا ۔ سائنا نے مسلسل پانچ پوائنٹس لے کر اسکور 20۔18 کر دیا ۔ چینی کھلاڑی نے اسکور 19۔20 کیا مگر سائنا نے 21۔19 پر گیم ختم کرکے مقابلہ فیصلہ کن گیم میں پہنچا دیا ۔فیصلہ کن گیم میں سائنا زبردست آغاز کرتے ہوئے لگاتار پانچ پوائنٹس لے کر 6۔1 سے آگے ہو گئیں۔دنیا کی چھٹے نمبر کی کھلاڑی پھر اپنی سبقت کو مضبوط کرتے ہوئے 10۔4، 14۔7، 15۔10 سے آگے ہو گئیں ۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ سائنا گزشتہ ہفتے ڈنمارک اوپن میں ملی شکست کا بدلہ چکا لیں گی لیکن دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی شجیان نے اپنا تمام تجربہ استعمال کرتے ہوئے مسلسل 11 پوائنٹس لے کر سائنا کو بیبس کر دیا اور 21۔15 سے گیم ختم کرکے میچ جیت لیا ۔ سائنا نے مضبوط سبقت کے بعد غیر ضروری غلطیاں کرتے ہوئے مقابلہ اپنے ہاتھ سے پھسل جانے دیا ۔ سائنا کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا سنہری موقع تھا لیکن وہ موقع گنوا بیٹھیں اور ایک گھنٹے 10 منٹ میں شکست کھ گئیں ۔ اس سے پ لے مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں کشیپ کو پانچویں سیڈ چین کے زگمگ وانگ نے ایک گھنٹے چار منٹ میں 21۔15، 13۔21، 21۔13 سے ہرا دیا تھا۔

...


Advertisment

Advertisment