Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

یونس نے رقم کی تاریخ،صحرا میں ملی پاکستان کو جیت کی خوشبو

 

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی کا اعزازیونس کے نام ،احمد شہزاد نے بھی کی سنچری، پاکستان جیت کی دہلیز پر

دوبئی،25 اکتوبر (یو این آئی)تجربہ کار بلے باز یونس خان کی دونوں اننگ میں شاندار سنچری (106)اور ناٹ آؤٹ (103)اور احمد شہزاد کی لاجواب سنچری (131)کی بدولت پاکستان نےآسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن ہی جیت کی خوشبو سونگ لی ہے۔ پاکستانی نیمیچ کے چوتھے دن سنیچر کو اپنی دوسری اننگ میں دو وکٹ پر 286 رن پر ڈکلیر کرکے آسٹریلیا کے سامنے جیت کے لئے 438 رن کا مشکل نشانہ رکھا۔آسٹریلیا نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 23 اوور میں صرف 59 رن پر اپنے چار سرفہرست بلے باز گنوادیئے تھے۔لیفٹ آرم اسپنر ذوالقفار بابر اور لیف اسپنر یاسر شاہ نے دو۔دو وکٹ لے کر آسٹریلیا کو زبردست جھٹکے دیئے۔ آسٹریلیا کو شکست سے بچنے کیلئے اتوار کا سارا دن کھیل کر گذارنا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگ میں شاندار سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر دوسری اننگ میں 29 رن اور کرس راجرس ناٹ آؤٹ 23 نے پہلے وکٹ کے لئے چوالیس رن جوڑے لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے پانچ رن کیوقفے میں اپنے چار وکٹ گنوادیئے۔بابر نے وارنر اور الیکس ڈونل (صفر)کے وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ یاسر شاہ نے کپتان مائکل کلارک (3)اور نائٹ واچ مین ناتھن لیون (صفر)کو ایک ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔کھیل ختم ہونے پر راجرز 77 گیندوں میں 23 رن اور اسٹیون اسمتھ تین رن بناکر آسٹریلیا کی نیا پار کرانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔اس سے قبل یونس خان نے دونوں اننگ میں سنچری بنانے کا نایاب کارنامہ انجام دے کر انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے ساتویں اور آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز ہیں۔یونس خان کی 26 ویں سنچری تھی۔ انہو ں نے اس کے ساتھ ہی سابق کپتان انضمام الحق کوپیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔یونس خان نے 152 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 103 رن بنائے۔چھتیس سالہ یونس خان نے سلامی بلے باز احمد شہزاد کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 168 رن کی رفاقت نبھائی۔ شہزاد نے اپنی دوسری سنچری بناتے ہوئے 233 گیندوں میں دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 131 رن بنائے۔اظہر علی نے تیس اور سرفراز احمد نے ناٹ آؤٹ 15 رن کا اسکور کیا۔

...


Advertisment

Advertisment