Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:35 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی سیمی فائنل میں

 

سنگاپور، 24 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی سرکردہ خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوے کی جوڑی دار کارا بلیک نے سال کے آخری ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔آخری مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے والی ثانیہ اور کارا بلیک کی جوڑی نے امریکہ کی ریفیل کومز جونز اور اسپیر پر مشتمل جوڑی کو کوارٹر فائنل مقابلے میں سخت جدوجہد کے بعد چھ۔تین، دو۔چھ، بارہ۔دس سے ہرایا۔پہلے سیٹ میں تین سے پچھڑنے کے باوجود تیسری سیڈ ثانیہ۔کارا کی جوڑی نے شاندار مقابلے میں واپسی کی اور لگاتار چار گیم جیت کر پہلا سیٹ اپنے نام کرلیا۔اس کے بعد انہیں دوسرے سیٹ میں چھ۔دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں میراتھن مقابلے کے بعد اور کارا کی جوڑی نے بارہ۔بیس، بارہ۔دس سے جیت درج کرکے سیمی فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کرلیا۔کوارٹر فائنل مقابلے میں دو جوڑیوں کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں زبردست جدوجہد دیکھنے کو ملی۔ جہاں سپر ٹائی بریک میں پانچ۔نو سے پچھڑنے کے بعد جونز اور اسپیئرز نے لگاتار پانچ پوائنٹ حاصل کرکے دس۔نو کی برتری بنالی۔لیکن مقابلے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ثانیہ اور کارا بلیک نے مسلسل تین پوائنٹ حاصل کرکے بارہ دس سے سپر ٹائی بریک جیت لیا۔ثانیہ مرزا کے ساتھ جوڑی کے طور پر آخری ٹورنامنٹ کھیلنے والی کارا بلیک نے کہاکہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کا یہ سال بہت شاندار رہا۔ ان کی وابستگی کی کئی یادگار ان کے ساتھ ہیں۔ہم دونوں کی دوستی اور گذرے ہوئے سال کو خوب یاد کریں گے۔ اس موقع پر ثانیہ مرزا نے کہاکہ کارا بلیک کے ساتھ کھیلنا ایک کامیاب اور یادگار تجربہ تھا۔ بلیک کے ساتھ یہ ثانیہ مرزا کا آخری ٹورنامنٹ ہے۔ وہ آئندہ برس چینی تائی پیہ کی سوویڈ سی کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔سیمی فائنل میں ثانیہ اور بلیک کا مقابلہ سارا ایرانی اور رابرٹا ونسی بمقابلہ کیوٹا پیسکے اور کیٹرینا روبرٹنی میچ کی فاتح سے ہوگا۔

...


Advertisment

Advertisment