Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پہلے ٹسٹ میں گرین شرٹس نے کنگارؤں پر کسا شکنجہ

 

گیند بازوں نے دلائی پہلے ٹسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری

دوبئی،24 اکتوبر (یو این آئی)یاسر شاہ، راحت علی اور ذوالفقار بابر کی ذمہ دارانہ گیند بازی کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے پہلے ٹسٹ کی تیسرے دن 189 رن کی برتری حاصل کرلی ہے۔ جبکہ اس کے تمام دس وکٹ محفوظ ہیں۔آسٹریلیا نے آج اپنی پہلی اننگ میں گذشتہ روز کے اسکور بغیر کسی نقصان کے 113 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پوری ٹیم 303 رن پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 38 رن بنالئے ہیں۔ سلامی بلے باز احمد شہزاد بائیس اور اظہر علی سولہ رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر (75)اور کرس راجرز نے اکتیس رن سے اپنی اننگ آگے بڑھائی۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 174 گیندوں میں گیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 133 رن کا اسکور کیا۔لیکن راجرز 130 گیندوں میں محتاط بلے بازی کرتے ہوئے اپنے گذشتہ رن کے اسکور میں صرف سات رن کا اضافہ کرسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے اکیلے مزاحمت کی، کرس راجر کے 38 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد انہیں مڈل آرڈر میں ایلکس ڈولر اور کپتان مائکل کلارک سے کوئی تعاون نہیں ملا۔ لیکن بعد میں انہو ں نے اسٹیون اسمتھ (24)، مشیل مارش(27) وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن(22)اور مشیل جانسن (37)کے ساتھ اپنی اننگ کا مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ڈیوڈ وارنر نے 174 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 133 رن بنائے۔ جبکہ کرس راجر 130 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 38 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔مشیل جانسن نے باسٹھ گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 37 جبکہ مشیل مارش نے 61 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 27 رن کااسکور کیا۔ دیگر کوئی بلے باز قابل ذکر اسکور نہ کرسکا۔ پاکستانی کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب گیند بازرہے۔ انہوں نے سولہ اعشاریہ تین اوور میں چھیاسٹھ رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ راحت علی نے55 رن پر دو وکٹ اور ذوالفقار بابر نے اکیاسی رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔محمد حفیظ اور عمران خان کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔ پہلی اننگ کی بنیاد پر 151 رن کی مضبوط برتری حاصل کرنیکے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں محتاط شروعات کی ہے۔ پاکستان کی دوسری اننگ میں سلامی بلے باز احمد شہزاد بیالیس گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے بائیس رن اور اظہر علی چھتیس گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے سولہ رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment