Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 04:05 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آملہ کی شاندار سنچری سے جنوبی افریقہ کا سیریز پر قبضہ

 

دوسرے یک روزہ میچ میں 72رن سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ پرحاصل کی 2-0سے برتری

ہیملٹن،24 اکتوبر (یو این آئی)مین آف دی میچ سلامی بلے باز ہاشم آملہ کی شاندار سنچری کی مدد سے جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آج نیوزی لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 20 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے آملہ کی سنچری کی مدد سے نو وکٹ پر 282 رن بنانے کے بعد میزبان ٹیم کو 21 گیندوں کے باقی رہتے 210 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اے بی ڈولیرس کی ٹیم اگر پیر کو ہیملٹن میں 30 سے واٹ واش مکمل کرتی ہے تو آسٹریلیا کو پچھاڑ ر دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی۔ اس سے پہلے آملہ نے 135 گیندوں میں 119 رنز کی اننگز کھیلی۔فاف ڈو پلیسس نے 67 جبکہ ڈولیرس نے 37 رنز بنائے۔ آملہ اور ڈو پلیسس نے دوسرے وکٹ کے لئے 113 رن کی ساجھیداری بھی کی۔ آملہ نے 127 گیندوں میں اپنی16ویں ون ڈے سنچری مکمل کی اور 45 ویں اوور میں ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے انہوں نے 15 چوکے لگائے۔ جنوبی افریقہ نے آخری اووروں میں 25 رن دے کر چھ وکٹ حاصل کئے۔ آخری تین اوور میں چار وکٹ گرے۔ مہمان ٹیم اگرچہ اس سے پہلے ہی مضبوط اسکور کی بنیاد رکھ چکی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی، مشیل می لین گھن، ٹرینٹ بولٹ اور کوری اینڈرسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی جانب سے لیوک روچی نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے۔ ان کے بعد ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا اسکور ناٹ آؤٹ 34 رنز کا رہا جو 11 ویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے می لین گھن نے بنایا۔ نیوزی لینڈ نے 134 رن پر نو وکٹ گنوائے دیئے تھے لیکن روچی اور می لین گھن نے آخری وکٹ کے لئے 76 رن جوڑ کر ٹیم کی ہار کے فرق کو کچھ کم کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے اپنے ساتھی سلامی بلے باز ٹوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ اچھی شروعات دی۔ ابتدائی رفاقت میں دونوں بلے باز وں نے چھپن رن بنائے۔ہاشم آملہ نے 35 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہو ں نے پندرہ چوکے لگائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈو پولسس دوسرے بڑے اسکورر رہے جنہوں نے 73 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 67 رن کااسکور کیا۔آملہ اور ڈو پولسس نے دوسرے وکٹ کی رفاقت کے لئے شاندار 119 رن جوڑے۔

...


Advertisment

Advertisment