Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سریتا دیوی، کوچ اور ہندوستانی دستے کے سربراہ معطل

 

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) بین الاقوامی مکہ بازی فیڈریشن (اے آئی بی اے) نے ایشیائی کھیلوں میں متنازعہ سیمی فائنل کے بعد کانسہ کا تمغہ لینے سے انکار کرنے والی ہندوستانی خاتون مکہ باز سریتا دیوی کو عارضی طورپر معطل کردیا ہے۔اے آئی بی اے نے بدھ کو سریتا کے ساتھ ساتھ قومی کوچ گربخش سنگھ ، سندھو ساگر گھیال، بلاکس اگلیسیاس فرنانڈیز اور انچیون ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی ٹیم کے سربراہ آدیلے سماری والا کو بھی عارضی طورپر معطل کردیا۔ اے آئی بی اے نے ان سبھی کو تااطلاع ثانی کسی بھی مقابلے یا میٹنگ میں شرکت کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔سریتا معطلی کی وجہ سے اس برس کے آخر میں کوریا میں ہونے والی خواتین عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گی۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر سریتا نے کہاکہ مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔جب مجھے اے آئی بی اے کی جانب سے کوئی خط ملے گا تب میں فیصلہ کروں گی کہ مجھے کیا کرنا ہے۔سریتا نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 60 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کی اپنی حریف پارک جینا کے خلاف اسکور کے معاملے پر تفریق کئے جانے پر احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد سریتا نے پوڈیم میں کانسہ کا تمغہ لینے سے انکار کردیا تھا اور روتے ہوئے تمغے کو پارک کے گلے میں ڈال دیا تھا۔بہرحال سریتانے اگلے روز اپنے اس سلوک کے لئے اے آئی بی اے سے معافی مانگی تھی۔ اس کے باوجود سریتا اور قومی کوچوں کو معطل کرنے کا فیصلہ حیرت انگیز ہے۔کوچ گربخش سنگھ نے کہاکہ ہمیں اے آئی بی اے کی جانب سے نوٹس مل گیا ہے جس کا جواب ہمیں سات دن کے اندر دینا ہے۔ ہم جواب دینے کی تیاری کررہے ہیں اور امید ہے کہ معاملہ جلد ہی حل ہوجائے گا۔اس درمیان کھیلوں کے سابق مرکزی وزیراجے ماکن نے سریتا کو معطل کئے جانے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس معاملیکو اعلی بین الاقوامی سطح تک لے جانے کی اپیل کی ہے۔

...


Advertisment

Advertisment