Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:04 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان درجہ بندی میں اصلاح کیلئے جنگ

 

دوبئی،21 اکتوبر(یو این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوبئی میں بدھ سے شروع ہونے والی دومیچوں کی ٹسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان عالمی درجہ بندی میں بہتر مقام حاصل کرنے کی جنگ ہوگی۔ جہاں آسٹریلیا کے پاس سرفہرست اور پاکستان کے پاس تیسرا مقام حاصل کرنے کا موقع رہے گا۔اس وقت عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا جنوبی افریقہ سے ایک پوائنٹ کے فاصلے سے دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان کے خلاف دونوں میچوں میں فتوحات اسے دوبارہ دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم بنا سکتی ہیں۔ دوسری صورت میں اگر آسٹریلیا صرف ایک ٹیسٹ کے فرق سے جیتتا ہے تو پوائنٹس میں تو وہ جنوبی افریقہ کے برابر ہوجائے گا لیکن اعشاریہ کے فرق سے جنوبی افریقہ کو پچھاڑ نہیں سکے گا۔دوسری جانب پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اب چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر فائز تھی لیکن سری لنکا کے ہاتھوں مایوس کن شکست نے اسے دوبارہ چھٹے نمبر پر لا پھینکا ہے۔ اب درجہ بندی کو بہتر بنانیکے لیے اسے بہت مشکل ہدف درپیش ہے۔ اسے اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا کو دونوں ٹیسٹ مقابلوں میں شکست دینا ہوگی۔ کلین سویپ کی صورت میں پاکستان ہندستان ، سری لنکا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوبارہ نمبر تین بن جائے گا۔ البتہ ایک ٹیسٹ سے جیت بلکہ سیریز برابر کرنے کی بھی صورت میں پاکستان روایتی ہندستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آ سکتا ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق سیریز میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک اور پاکستانی ہم منصب مصباح الحق کو سرفہرست10 بلے بازوں میں اپنا درجہ مزید بہتر بنانے کا موقع ملیگا۔ کلارک اس وقت عالمی نمبر 7 جبکہ مصباح نمبر 10 ہیں۔ ان کے علاوہ یونس خان کو بھی ٹاپ 10 میں داخلے کا موقع مل سکتا ہے جو اس وقت دنیا کے 11 ویں بہترین ٹیسٹ بلے باز ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے صف اول کے فاسٹ بالر پیٹر سِڈل نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار یونس خان کو اپنا ہدف بنا نے کی کامیاب حکمت عملی کا دعوا کیا ہے۔ آسٹریلوی فاسٹ بالر پیٹرسڈل کا کہنا ہے مصباح الحق اور یونس خان پاکستان کے دو اہم اور تجربہ کار بلے باز ہیں اور وہ انہیں ہدف بنائیں گے ان کی وکٹیں حاصل کر کے ہم پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین صفر کے وائٹ واش کی ہزیمت برداشت کرنے والی پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ لائن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اکتوبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

...


Advertisment

Advertisment