Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ تعلقات ختم

 

ویسٹ انڈیز کے سبھی دورے رد،ہندوستانی بورڈ قانونی کارروائی کرے گا

حیدرآباد،21 اکتوبر (یو این آئی)ہندوستانی دورے کو درمیان میں بھی چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے والی ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول نے اپنے تمام آئندہ کے دورے رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف قانونی کارروائی بھی زیر غور ہے۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنے گھریلو کرکٹ بورڈ کے ساتھ ادائیگی کے تنازعہ کے سبب گذشتہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن لوٹ گئی ہے۔ ایسے میں ہندوستانی بورڈ کو ادھورے دورے سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے یہاں اپنے ایکزی کیوٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مستقبل کی حکمت عملی اور معاملے پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے دورے رد کرنے کا فیصلہ کیا ۔بورڈ کے ایکزی کیوٹیو کمیٹی کے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ باہمی دوروں کو رد کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بورڈ کے سکریٹری سنجے پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ادھورے دورے کے بعد بورڈ نے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے ہندوستانی دورہ کرنے کی درخواست کی تھی جسے سری لنکا نے قبول کرلیا ہے۔انہوں نے اس معاملے میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ بورڈ کے تمام ارکان نے سری لنکا بورڈ کے پانچ ون میچوں کے سیریز کو تسلیم کرنے اس رویے کا خیر مقدم کیا ہے۔سری لنکا کے خلاف یہ پانچ میچ کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس جولائی اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو ہندوستان کے ساتھ پانچ ون ڈے ، ایک ٹی۔ٹوئنٹی اور تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلنی تھی جس میں ون ڈے سیریز کے صرف چار میچ ہی مکمل ہوئے تھے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ اس دورے کے منسوخ ہونے کے سبب ہونے والے چار سو کروڑ کے نقصان کے لئے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے معاوضے کا بھی مطالبہ کرے گا۔ اس معاملے کو آئی سی سی کے روبرو بھی اٹھایا جائے گا۔

...


Advertisment

Advertisment