Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:01 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آئی سی رینکنگ میں وراٹ کوہلی نمبر دو پر ، بھونیشور پہلی مرتبہ ٹاپ 10 پر پہنچے

 

دبئی 20 اکتوبر (یو این آئی) حال ہی میں منسوخ ہونے والے ویسٹ انڈیز دورے سے فارم میں واپس واپسی کرنے والے نوجوان بلے باز وراٹ کوہلی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر دو پر پہنچ گئے ہیں جبکہ تیزگیندباز بھونیشور کمار کیریئر میں پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہندوستان کا دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر وطن واپس آئی کیریبین ٹیم کے خلاف خراب فارم سے باہر نکل کر وراٹ نے آخری میچ میں زبردست 127 رن کی مین آف دی میچ اننگز سے ہندوستان کو جیت دلا ئی تھی۔ ہندوستان کو اس سیریز میں 1۔2 سے کامیاب قرار دیا گیا اور اپنی بہترین کارکردگی سے وراٹ نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو تیسرے نمبر پر پہنچا کر 853 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کر لیا۔وراٹ اور سر فہرت پر برقرار جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈیولیرس کے درمیان اب صرف 16 ریٹنگ پوائنٹس کا فاصلہ ہے۔ ڈیولیرس سب سے زیادہ 869 پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں میں نمبر ایک پر ہیں ۔ سرفہرست10 ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نمبر چھ پر بغیر کسی تبدیلی کے ہیں جبکہ شکھر دھون ایک مقام کے نقصان کے ساتھ نمبر آٹھ پر پہنچ گئے ہیں۔بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا کو درجہ بندی میں تین پائیدان کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 15 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دیگر ہندوستانیوں میں میرٹھ کے نوجوان گیندباز بھونیشور کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی اگر بھونیشور کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی اور انہوں نے صرف دو وکٹ لیے لیکن آئی سی سی درجہ بندی میں وہ پہلی بار ایک روزہ گیندبازوں کی فہرست میں ٹاپ 10میں پہنچ گئے ہیں۔ وہ657 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ ایک مقام نیچے رویندر جڈیجہ اس فہرست میں 660 پوائنٹس کے ساتھ بھونیشور سے ایک مقام اوپر چھٹے نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل سب سے زیادہ770 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک کی پوزیشن پر ہیں۔ تیز گیندباز محمد شمی ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت درجہ بندی کو بہتر بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور وہ براہ راست پانچ مقام کی چھلانگ لگا کر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب شمی ٹاپ 20 میں پہنچے ہیں۔ آف اسپنر روی چندرن اشون کو رینکنگ میں دو مقامات کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اشون کے فی الحال 619 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ہندوستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ 113 پوائنٹس کے ساتھ اب بھی دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہندسوں کے بعد کے حساب کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر ہے۔اس تازہ رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم ہندوستان سے صرف ایک پوائنٹ کے فاصلے سے 114 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کے پاس بدھ سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہو رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں چوٹی کا مقام حاصل کرنے کا شاندار موقع رہے گا۔ اگر جنوبی افریقی ٹیم یہ سیریز 0۔3 سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب رہی تو وہ چار مرتبہ کی عالمی چمپئن آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ایک بن جائے گی۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پانچ برسوں میں یہ پہلی بار ہوگا جب اسے ون ڈے رینکنگ میں یہ مقام حاصل ہو گا۔ دوسری طرف اگر نیوزی لینڈ سیریز میں کلین سویپ کرتا ہے تو وہ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آ جائے گا۔ موجودہ درجہ بندی میں دونوں ٹیموں کے یکساں 98،98 ریٹنگ پوائنٹس ہیں لیکن عدد اعشاریہ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اس وقت ساتویں نمبر پر ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment