Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:23 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندستان نے آسٹریلیا کو 6۔2 سے ہرا کر حاصل کیا فائنل کا ٹکٹ

 

جو ور با رو، 18 اکتوبر (یو این آئی) دفاعی چمپئن ہندوستانی ٹیم نے اپنے خطاب کی دفاعی مہم کو کامیابی سے آگے بڑھاتے ہوئے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہفتہ کو یہاں 6۔2 کے بڑے فرق سے شکست دیکر چوتھے سلطان جو ور کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ہندستانی ٹیم ایک بار پھر خطاب پر قبضہ کرنے کے لیے اتوار کو فائنل میں برطانیہ سے سامنا کریگی۔ہندستان کو جہاں فائنل میں پہنچنے کے لیے میچ ڈرا کرانا ضروری تھا وہیں آسٹریلیا کے لئے میچ میں جیت درج کرنا ضروری تھی۔لیکن ہندستان نے میچ کے پہلے ہاف میں زبردست کھیل کا مظاہر کر تے ہوئے 5۔1 کی مضبوط سبقت بنا کر مقابلہ تقریبا آدھے وقت میں ہی اپنے نام کر لیا۔ ہندستانی ٹیم کے کوچ ریندر سنگھ نے ا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بہت فخر ہے اور انہوں نے میچ میں فائنل میں پہنچنے کے دباؤ کو کھیل پر حاوی نہیں ہونے دیا میں لیگ میچ میں برطانیہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ہمیں پتہ ہے کہ فائنل بالکل مختلف ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے اندر خطاب جیتنے کی بھی قابلیت ہے ۔ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان اگرچہ میچ کافی دلچسپ تھا اور دونوں ہی ٹیمیں آغاز سے ہی جارحانہ مظاہرہ کر رہی تھیں۔ میچ کے چوتھے منٹ میں ہی آسٹریلیا کو پنالٹی ارنر مل گیا۔ لیکن وہ اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔ دوسری طرف ہندستانی ٹیم کو اپنا پہلا پنالٹی ارنر حاصل کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر میچ کے پانچویں منٹ میں رمنپریت سنگھ نے دائیں جانب سے گول کرتے ہوئے ہندستان کو سبقت دلا دی۔ میچ کے نویں منٹ میں سنتا سنگھ نے بہترین پاس پرویندر سنگھ کو دیا جس پر گول کر کے ہندوستان نے اسکور 2۔0 پہنچا دیا۔ اس وقت آسٹریلیا پر کافی دباؤ آ گیا اور اس نے کچھ دیر تک ہندوستان کو گول کرنے سے روکا۔ لیکن 19 ویں منٹ میں سمرنجیت سنگھ نے حریف ٹیم کے ڈیفنس میں دراندازی کرتے ہوئے گول کر کے اسکور 3۔0 کر دیا۔ میچ میں اب ہندستان مکمل طور پر چھایا ہوا تھا کہ جوش سے بھری ٹیم انڈیا کے لیے پون کمار نے کچھ دیر بعد 23 ویں منٹ میں گول کر کیہندوستان کی سبقت 4۔0 کر دی۔اگرچہ دباؤ میں آ چکی آسٹریلوی ٹیم نے اس کے ٹھیک ایک منٹ بعد برینڈن ینر کے گول سے اسکور کے فرق کو کچھ کم ( 4۔1 )کیا۔ میچ کے 27 ویں منٹ میں ہندستان کو پنالٹی ارنر ملا جس پر رمنپریت نے اپنا دوسرا گول کر کے اسکور 5۔1 کرکے ہندستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں رمنپریت نے اپنی یٹ ٹر کو پورا کیا اور 44 ویں منٹ میں ملے پنالٹی ارنر کو گول میں تبدیل کر کے اسکور 6۔1 کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے میچ کے اختتام سے چھ منٹ پہلے برینڈن نے اپنا دوسرا گول کر کے سکور 6۔2 کر دیا ۔ہندستان چھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں پانچ میچوں میں چار جیت کے ساتھ 12 پوائنٹس لے کر پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے برطانیہ مسلسل چار جیت درج کر کے فائنل میں اپنا مقام پہلے ہی پکا کر چکا ہے۔ آسٹریلیا سات پوائنٹ ، نیوزی لینڈ چار، میزبان ملیشیا ای اور پاکستان ایک، فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment