Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:04 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کوہلی، پٹیل اور بھونیشور کے کھیل سے متاثر : دھونی

 

دھرم شالہ ،18 اکتوبر(یو این آئی ) عالمی کپ 2015 میں خطاب کی دفاعی مہم پر نگاہ رکھ کر کھیلنے والی ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ کے بعد کہا کہ وہ اس مقابلے میں وراٹ کوہلی، اکشر پٹیل اور بھونیشور کمار کے کھیل سے بے حد متاثر ہیں۔ ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے سریز سے ہٹ جانے کے بعد 2۔1 سے جیت اپنے نام کر لی۔ کیریبیائی ٹیم کے خلاف آخری میچ میں 59 رن سے جیت درج کرنے کے بعد کہا کہ میچ میں وراٹ نے بہت اچھا کھیل پیش کیاوہ اپنی فارم میں واپس آئے ہیں ۔ دھونی نے کہا کہ وراٹ نے اپنا وقت لے کر کھیلا۔ وہ بے حد جارحانہ کھلاڑی ہیں اور اسپنروں کے خلاف جارحیت کے ساتھ کھیلتے ہیں لیکن اس میچ میں انہوں نے وقت لیا اور دھیرے دھیرے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ اگر ہم اور رن بنا پاتے تو اچھا ہوتا ۔ کپتان نے میچ میں کھلاڑیوں کے مظاہرے کے بارے میں کہا کہ میں نے پہلی بار اکشر کو گیند بازی کرتے دیکھا ہے۔ انہوں نے مسلسل اچھا مظاہرہ کیا۔ وہ ان گیند بازوں میں نہیں ہیں جو آسانی سے رنز کھاتے ہیں۔ میں نے انہیں صورتحال کے مطابق استعمال کرنے کی کوشش کی۔ میں ان کی بولنگ سے بہت خوش ہوں ۔انہوں نے کہایہا ں پر زیادہ اوس ہونے کے باوجود انہوں نے بلے بازوں پر دباؤ بنا کر رکھا۔ ہم جانتے تھے کہ کیریبین کھلاڑی کافی اچھی بلے بازی کرتے ہیں۔ لیکن ہم نے تینوں شعبوں میں اچھا مظاہرہ کیا ۔ وکٹ کیپر بلے باز نے ساتھ ہی میرٹھ کے نوجوان تیز گیند باز بھونیشور کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میچ سے ایک دن پہلے ہی سوچ رہے تھے کہ ہم 350 سے 360 تک رنز بنائیں گے۔ لیکن ہم نے نئی گیند سے اچھا مظاہرہ کیا اور بھونیشور کی گیند بازی بہت اچھی رہی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment