Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:51 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کمبلے ہمیشہ ایک سچے چمپئن ر ہے:سچن

 

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) بھارت رتن سچن تندولکر نے اپنے ٹیم کے ساتھی کھلاڑی اور سابق کپتان انیل کمبلے کو جمعہ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ایک سچے چیمپئن رہے۔ دنیا کے سرکردہ اسپنروں میں شامل کمبلے آج 44 سال کے ہو گئے اور اپنی سالگرہ پر کمبلے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر سے بھی جڑ گئے۔کمبلے نے سال 1999 میں فیروز شاہ کوٹلہ میں پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں تمام 10 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس سے پہلے صرف جم لیکر نے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ ایک اننگز میں تمام 10 وکٹ لینے کی کامیابی صرف لیکر اور کمبلے کے نام ہے۔ کمبلے نے آسٹریلیا کے تیز گیند باز گلین میک گرا کے ٹیسٹ کرکٹ میں 563 وکٹوں کے ریکارڈ کو سال 2007 میں توڑا اور جنوری 2008 میں وہ 600 وکٹوں کے پار پہنچ گئے۔ سابق اسپنر کے بہترین ری ارڈ میں کسی ہندوستانی بولر کا ون ڈے میں گیند بازی کا بہترین مظاہرہ کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف محض 12 رن پر چھ وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ سابق کپتان کا یہ ریکارڈ 21 برسوں تک رہا ۔ اس کے بعد اسٹورٹ بننی نے اس سیزن چار رن پر چھ وکٹ لے کر کمبلے کے ریکارڈ کو توڑا۔ سال 2007 میں راہل دراوڑ کے ہٹنے کے بعد کمبلے کو ٹیم کی کپتانی سپرد کی گئی۔ کمبلے نے اپنے کیریئر میں 132 ٹسٹ میچوں میں 2965 کے اوسط سے 619 وکٹ جبکہ 271 ون ڈے میچوں میں 3089 کے اوسط سے 337 وکٹ اپنے نام کیے۔

...


Advertisment

Advertisment