Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:10 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ایڈن گارڈن کی 150 ویں سالگرہ کا جشن شروع

 

 

کولکتہ، 17 اکتوبر (یو این آئی) تاریخی کر کٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن کے 150 ویں سالگرہ کی یاد میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال(کیب) کا تین روزہ جشن یہاں شروع ہو گیا ہے۔ ایڈن گارڈن کے ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے پر کیب نے تین دن تک جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پروگرام کے پہلے دن جمعرات کو یہاں سابق بنگال کپتان راجو مکھرجی کی طرف سے لکھی گئی کتاب کی ڈاکیومینٹری کا اجرا کیا گیا۔ کتاب کی رسم اجرا کے موقع پر سابق کپتان سورو گنگولی، سابق کرکٹر سلیم درانی، چندو بورڈے اور سابق خاتون کپتان جھولن گوسوامی بھی موجود تھی۔ اس کے علاوہ کیب صدر جگموہن ڈالمیا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تین دن تک چلنے والے پروگرام میں 18 اکتوبر کو بی سی سی آئی کے نائب صدر چتر مترا یادگار مجلہ جاری کریں گے اور اس موقع پر خصوصی سونے کے سکے بھی جاری کئے جائیں گے۔ سال 1952 میں پاکستان کے خلاف ایڈن گارڈن میں سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر دیپک سودھان اور سال 1987 میں اس تاریخی میدان پر پاکستان کے خلاف اپنی پہلی سنچری لگانے والے سابق کرکٹر کرشنمچاری سری کانت بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

...


Advertisment

Advertisment