Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 08:42 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کوہلی کی 20 ویں سنچری سے ہندوستانی کا ہمالیائی اسکور

 

دھرمشالہ، 17 اکتوبر (یو این آئی) جارحانہ بلے وراٹ کوہلی (127)کی شاندار 20ویں سنچری کی بدولت آج یہاں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے اور آخری ون ڈے میچ میں چھ وکٹ پر 330 رن کا ہمالیائی اسکور کیا ہے۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیون برایو نے واضح کیا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنے بورڈ کے ساتھ ادائیگی کے تنازع کے پیش نظر ہندوستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد یہ چوتھا میچ آخری میچ بن گیا ہے۔وراٹ کوہلی نے بے دلی کے ساتھ کھیلنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور صرف 114 گیندوں کا سامنے کرتے ہوئے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار 127 رن بنائے۔ وہ ہندوستانی اننگز کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے لیکن جب تک وہ ہندوستان کے اسکور کو کافی مستحکم کرچکے تھے۔ہندوستان کی جانب سے سلامی بلے باز اجنکیا رہانے نے 68، شکھر دھون نے 35 اور سریش رینا نے 71 رن کا تعاون دیا۔رہانے نے 79 میں سات چوکے اور رینا نے 58 گیندوں میں تین چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔وراٹ کوہلی نے جیسے ہی ایک رن لیکر اپنی سنچری مکمل کی انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاکر مالک کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کپتان مہندر سنگھ دھونی نے میدان پروراٹ کوہلی کو مبارکباد دی۔ ہندوستان کو رہانے اور شکھر دھون نے اچھی شروعات دی۔ دونوں نے گیارہ اعشاریہ 3 اوور میں 70 رن جوڑے۔ شکھر دھونی 35 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تیزی کے ساتھ 35 رن بناکر آندرے رسل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دہلی میں چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے والے وراٹ اس میچ میں اپنے پرانے تیسرے مقام پر لوٹ آئے اور سنچری بناڈالی۔رہانے اور وراٹ کوہلی نے دوسرے وکٹ کیلئے 15 اعشاریہ ایک اور میں 72 رن جوڑے۔ رہانے کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ اور رینا نے تیسرے وکٹ کیلئے 18 اوور میں 138 رن کی جارحانہ رفاقت نبھائی۔ طوفانی انداز میں بلے باز کرنے والے رینا کو جیروم ٹیلر نے وکٹوں کے پیچھے کیچ کیا۔ دھونی چھ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ رویندر جڈیجہ دو رن ہی بناسکیجبکہ امباٹی رائیڈو 12 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ وراٹ کوہلی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیلر نے 77 رن پر ایک وکٹ ، جیسن ہولڈر نے 52 رن پر ایک وکٹ،رسیل نے 48 رن پر ایک وکٹ اور سلیمان بن نے 30 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

 

...


Advertisment

Advertisment