Today: Sunday, September, 24, 2017 Last Update: 05:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ون ڈے میں بولٹ اور سا¶تھی کو آرام

ڈنیڈن، 15دسمبر (یو این آئی) کھلاڑیوں پر مسلسل کھیلنے کے دبا¶ کو کم کرنے کے ارادے سے نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 26دسمبر سے شروع ہونے جا رہی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی مقابلوں میں اپنے اہم گیند بازوں ٹم سا¶تھی اور ٹرینٹ بولٹ کو آرام دیا ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں بولٹ کو ابتدائی تینوں میچوں میں آرام دیا گیاہے جبکہ سا¶تھی کو ابتدائی دو میچوں میں آرام دیا گیا ہے اور وہ نیلسن میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے سے ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔ون ڈے سیریز کا آغاز 26دسمبر باکسنگ ڈے سے ہوگا۔اسی کے ساتھ کینٹبری کے 24سالہ کھلاڑی ھینر¸ نکولاس کوپہلے ون ڈے ٹیم میں موقع دیا گیا ہے ۔نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ھیسن نے تین ون ڈے کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نکولاس بہترین کھلاڑی ہیں اور ہم ان کو بین الاقوامی کرکٹ میں کھیلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے اے کلاس کے میچوں میں اچھی کارکردگی کی اور تمام فارم میں بہترین کھلاڑی ہیں۔نکولاس سری لنکا اے کے خلاف چار روزہ میچ میں 210رنز کی اننگز کھیلی تھی۔سا¶تھی دوسرے میچ کے بعد ھینر¸ کی جگہ لیں گے ۔کیوی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کو دیکھتے ہوئے اپنے اہم کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز میں کچھ آرام دیا ہے ۔نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں 122رنز سے جیت درج کی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہیملٹن میں جمعہ سے شروع ہو گا۔ٹیم اس طرح ہے :برینڈن میک کولم (کپتان)، ڈگ بریسویل، مارٹن گپٹل، میٹ ھینری، مشیل میکلنگن، ایڈم ملنے ، ھینر¸ نکولاس ، لیوک رونچی، مشیل سیٹنر، ایش سوڈھی، راس ٹیلر، کین ولیمسن، جارج ورکر۔
...


Advertisment

Advertisment