Today: Wednesday, September, 20, 2017 Last Update: 11:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندستان میں ایشیا کپ میں کھیلی گی پاکستانی بلائنڈ ٹیم

نئی دہلی، 15دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہو اور ہندستان میں اگلے سال ہونے والے ٹوئنٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کو لے کر شک کے بادل منڈلا رہے ہوں لیکن پاکستان کی بلائنڈ ٹیم جنوری 2016میں ہندستان میں ٹوئنٹی 20ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا کے جنرل سکریٹری مھتیش جی کے نے 22ویں بلائنڈ نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے تناظر میں منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 16سے 24 جنوری 2016تک کوچی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں پہلی بار بلائنڈ ٹوئنٹی 20ایشیا کپ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پانچ ملک حصہ لیں گے ۔ان ممالک میں ہندستان ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔پاکستان ٹیم کی شرکت کے بارے میں پوچھے جانے پر مھتیش نے کہا کہ ہم نے پاکستانی ٹیم کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی اور ہمیں پاکستانی ٹیم کی شرکت کو لے کر منظوری مل گئی ہے ۔ہندستان بلائنڈ ٹوئنٹی 20ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کے علاوہ 2016میں بلائنڈ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کرے گا۔
مھتیش نے بتایا کہ اب تک ورلڈ کپ ایک ہی جگہ منعقد ہوتے رہے تھے لیکن اس بار ورلڈ کپ کا انعقاد کئی شہروں میں کیا جائے گا ۔ ہندستان نے 2012 میں بلائنڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا اور 2014 میں نابینا ون ڈے ورلڈ کپ خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔
 
...


Advertisment

Advertisment