Today: Monday, November, 20, 2017 Last Update: 12:59 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ڈین جونز ہونگے اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ

اسلام آباد،15 دسمبر (یو این آئی ) آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کرکٹر ڈین جونز اگلے برس ہونے والی پاکستان سپر لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے ۔54 سالہ ڈین جونز نے اپنے فیس بک پیج پرکل ایک ویڈیو کے ذریعے اسلام آباد ٹیم سے جڑنے کا اعلان کیا۔ڈین جونز کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور 2010میں وہ غیر ملکی مشیر کی ملازمت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت بھی کر چکے ہیں۔52 ٹیسٹ اور 164ون ڈے میچ کھیلنے والے ڈین جونز کرکٹ کے بہترین دماغ رکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔فروری میں شارجہ اور دبئی میں کھیلی جانے والی لیگ میں پانچ ٹیموں کے ہیڈ کوچز کیلئے 31 مضبوط امید وار سامنے آ چکے ہیں۔سپر لیگ میں ہیڈ کوچز کی تنخواہیں 45000سے 60000 امریکی ڈالرز فی سیزن مقرر کی گئی ہے ۔خیال رہے کہ پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے اتوار کو سپر لیگ کے پہلے سیزن کیلئے اسٹارز پر مبنی کوچنگ پینل کا اعلان کیا تھا۔انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کوچ محمد اکرم، دو مرتبہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کی فاتح پشاور ٹیم کے کوچ عبدالرحمان اور پاکستان ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لڈن ‘پشاور زلمے ’ کے کوچنگ عملے میں شامل ہیں۔
دو دن قبل کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ اور سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو ان کا نائب بنانے کا اعلان کیا تھا۔
 
...


Advertisment

Advertisment