Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:01 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے سامنے 405رن کا ہدف رکھا



ڈنیڈن، 13دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز چوتھے دن ہفتہ کو سلامی بلے باز ٹام لاتھم (ناٹ آوٹ 109) کے بہترین ناٹ آوٹ سنچری اور کین ولیمسن (71)کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 141رن کی سنچری شراکت کے بعد تین وکٹ پر 267رن بناکر ڈکلے ئر کر دی اور مہمان ٹیم کے سامنے جیت کے لیے 405رن کا بڑاہدف رکھا۔نیوزی لینڈ نے چوتھے دن اپنی اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 171رن سے کیا اور کپتان برینڈن میک کولم نے 65.4اوور میں تین وکٹ پر 267رن کے اسکور پر اپنی ٹیم کی دوسری اننگز ڈکلے ئر کر دی۔ سری لنکا نے دن کے اختتام تک 50.1اوور میں تین وکٹ پر 109رن بنا لئے اور اسے جیت کے لئے 296رنوں کی ضرورت ہے ابھی اس کے پاس سات وکٹ ابھی باقی ہیں۔لاتھم نے 180گیندوں کی اپنی محتاط اننگز میں آٹھ چوکے لگائے ۔ولیمسن نے 115گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 71رن بنائے اور وہ دوسرے وکٹ کے طور پر دشمانتا چمیرا کا شکار بنے ۔ ولیمسن کا وکٹ گرنے کے بعد کھیلنے آئے راس ٹیلر کچھ کمال نہیں کرسکے اور 15رن بنا کر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین واپس چلے گئے ۔انہوں نے 16 گیندوں میں تین چوکے لگائے ۔کپتان میک کلم نے جارحانہ انداز میں چھ گیندوں پر دو چھکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 17رن بنائے اور ٹیم کے تین وکٹ پر 267کے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ رنگنا ہیراتھ کو 11.4اوور میں 62رن دے کر دو وکٹ جبکہ چمیرا کو 14اوور میں61رن کے عوض ایک وکٹ ملا۔405 رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا اور اس کے دو وکٹ 32.3اوور میں 64کے اسکور پر گر گئے ۔ سلامی بلے باز دمتھ کرونارتنے نے سست کھیلتے ہوئے72 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر 29رن بنائے جنہیں ٹم سا¶تھی نے اپنا پہلا شکار بنا کر پویلین کا راستہ دکھایا۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ادارا جے سندرا 15گیندوں میں صرف تین رن بنا کر نیل واگنر کی گیند پر وکٹ کے پیچھے بیجے واٹلنگ کو کیچ دے بیٹھے ۔اس کے بعد کشل مینڈس نے دنیش چانڈی مل کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لیے 45رن کی شراکت کی۔ مینڈس اپنی نصف سنچری سے چوک گئے اور 46کے ذاتی اسکور پر سا¶تھی کا دوسرا شکار بنے ۔ انہوں نے 150گیندوں کی اپنی پابندی اننگز میں پانچ چوکے لگائے ۔ چانڈی مل 64 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 31رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 296رن بنانے ہیں جبکہ اس کے پاس سات وکٹ باقی ہیں۔
 

...


Advertisment

Advertisment